نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے تمام سیاسی پارٹیوں سے تین طلاق کو سزا بنانے سے متعلق بل کو پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر پاس کرانے کی درخواست کی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر تین طلاق سے متعلق بل لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا-’’میں تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کرانے کی درخواست کرتا ہوں‘‘۔ وہیں، قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ تین طلاق سے متعلق بل آج لوک سبھا میں پیش کرنے والے ہیں۔
کانگریس نے کل دیر رات بل کی حمایت کا اعلان کیا جس سے اس کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آسانی سے پاس ہونے کی امید ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو لوک سبھا میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔