ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دو لاکھ سے زائد کمپنیوں کا رجسٹریشن منسوخ، بینک اکاونٹ پر پابندی

حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کے دوران لین دین مشتبہ پائے جانے کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کے بینک اکاونٹ سے لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 05, 2017 08:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دو لاکھ سے زائد کمپنیوں کا رجسٹریشن منسوخ، بینک اکاونٹ پر پابندی
علامتی تصویر: رائٹرز۔

نئی دہلی۔ حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کے دوران لین دین مشتبہ پائے جانے کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کے بینک اکاونٹ سے لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ کمپنی قانون کے تحت رجسٹرار آف کمپنیز کے پاس رجسٹرڈ دو لاکھ نوہزار 32کمپنیوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کمپنیوں کے بینک کھاتوں کے دستخط کرنے کے مجاز(آتھورائزڈ سگنیٹری) اب سابق دستخط کنندہ ہوگئے ہیں۔


وزارت نے بتایا کہ سابق ڈائرکٹر اور سابق مجاز دستخط کنندہ تب تک کمپنیوں کے کھاتوں کا استعمال نہیں کرسکیں گے جب تک کمپنی قانون کی دفعہ 252کے تحت قومی کمپنی قانون اتھارٹی کی ہدایت پر ان کمپنیوں کو قانونی طورپر پھر سے بحال نہیں کرلیا جاتا اس کے بعد یہ کمپنیاں سرگرم کمپنیوں کی فہرست میں آجائیں گی۔ مالی خدمات محکمہ نے ہندستانی بینک ایسوسی ایشن کے ذریعہ تمام بینکوں کو ان کمپنیوں کے اکاونٹوں پر فوری طورپر روک لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کمپنیوں کی فہرست کمپنی امورکی وزارت کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردی گئی ہے۔


First published: Sep 05, 2017 08:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading