உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! کورونا کی تیسری لہر کا ڈر ، شیڈیول انٹرنیشنل فلائٹ 30 ستمبر تک معطل

    بڑی خبر! کورونا کی تیسری لہر کا ڈر ، شیڈیول انٹرنیشنل فلائٹ 30 ستمبر تک معطل

    بڑی خبر! کورونا کی تیسری لہر کا ڈر ، شیڈیول انٹرنیشنل فلائٹ 30 ستمبر تک معطل

    کورونا کی تیسری لہر کے اندیشہ کے پیش نظر سرکار نے شیڈیول انٹرنیشنل کمرشیل پیسنجر فلائٹ کو 30 ستمبر تک معطل کردیا ہے ۔ یہ ہندوستان سے اور ہندوستان کیلئے دونوں پر لاگو ہوگا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا ہے ۔ نئے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 45 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے شیڈیول انٹرنیشنل کمرشیل فلائٹ پر لگی روک کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمرشیل فلائٹ پر یہ روک 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے ۔ یہ جانکاری ڈی جی سی اے کی طرف سے دی گئی ہے ۔

      اس سے پہلے ڈی جی سی اے نے ہندوستان اور ہندوسان کیلئے شیڈیول انٹرنیشنل فالئٹ سروس کو 31 اگست تک کیلئے معطل کیا تھا ۔ اب اس کو ایک ماہ کیلئے مزید بڑھا کر 30 ستمبر تک کردیا گیا ہے ۔ تاہم یہ روک انٹرنیشنل کارگو فلائٹ پر لاگو نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ اگر کسی فلائٹ کو ڈی جی سی اے سے خاص اجازت ملتی ہے تو اس پر بھی یہ روک لاگو نہیں ہوگی ۔


      بتادیں کہ مارچ 2020 میں حکومت نے پہلی مرتبہ پورے ملک میں 21 دنوں کیلئے لاک ڈاون لگایا تھا ۔ اسی دوران ٹرین ، فلائٹ سمیت سبھی سروسز تقریبا دو ماہ تک بند رہی تھیں ۔ مئی سے فلائٹ سروسز دوبارہ بحال کی گئیں ۔ اس میں صرف ڈومیسٹک ایئر سروس کو ہی منظوری دی گئی اور انٹرنیشنل فلائٹ پر ابھی تک روک ہے ۔ اس دوران دو ممالک کے درمیان ایئر ببل کے ساتھ ہوائی رابطہ جاری ہے ۔

      ملک میں مسلسل چوتھے دن بھی ایکٹو کیسز میں اضافہ

      ملک میں مسلسل چار دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45083 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 8783 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔ ملک میں ہفتے کے روز 73 لاکھ 85 ہزار 866 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 63 کروڑ 09 لاکھ 17 ہزار 927 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

      مرکزی وزارت صحت کے جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45083 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 030 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 840 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 88 ہزار 642 ہو گئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: