ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین کی اس ویب سائٹ کو ہندوستانی حکومت نے کیا بلاک ، نہیں کر پائیں گے ایکسس

مرکزی حکومت نے چین کی نیشنل بیورو آفس اسٹیٹسٹکس کی انگریزی ویب سائٹ کو بلاک کردیا ہے ۔ حالانکہ اس درمیان چین سے چلنی والی گلوبل ٹائمس اور سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کی ویب سائٹس کو ابھی بھی ایکسس کیا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
چین کی اس ویب سائٹ کو ہندوستانی حکومت نے کیا بلاک ، نہیں کر پائیں گے ایکسس
چین کی اس ویب سائٹ کو ہندوستانی حکومت نے کیا بلاک ، نہیں کر پائیں گے ایکسس

ٹیلی کام محکمہ نے چین کی نیشنل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی انگریزی ویب سائٹ کو ہندوستان میں بلاک کردیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ مشرقی لداخ میں جاری سرحدی تنازع کے درمیان کیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس درمیان چین سے چلنی والی گلوبل ٹائمس اور سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کی ویب سائٹس کو ابھی بھی ایکسس کیا جاسکتا ہے ۔


اس ویب سائٹ کو کھولنے پر ایک میسیج لکھا آرہا ہے : آپ کے ذریعہ درخواست کی گئی یو آر ایل کو ہندوستانی حکومت کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے مطابق بلاک کردیا گیا ہے ۔ زیادہ جانکاری کیلئے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں ۔


قابل ذکر ہے کہ مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں ہندوستان اور چینی افواج کے درمیان ایک پرتشدد جھڑپ میں 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ہندوستان نے بڑے پیمانے پر چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی تھی ، جس میں مشہور موبائل ایپ ٹک ٹاک اور پب جی سمیت تقریبا ڈھائی سو ایپس شامل ہیں ۔


غور طلب ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ہی راجیہ سبھا میں چین کو لے کر بیان دیا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے مفاد میں خواہ جتنا بڑا یا سخت قدم اٹھانا پڑے ، ہندوستان پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مئی میں چین نے ہندستانی فوجیوں کی پیٹرولنگ روکی۔ ہندستانی فوجیوں نے 15 جون کو گلوان میں پی ایل اے کو سخت جواب دیا۔ جوانوں نے ان سبھی واقعات کے دوران جہاں صبر وتحمل دکھانا تھا، وہاں تحمل دکھایا اور جہاں شجاعت کی ضرورت تھی وہاں شجاعت دکھائی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہندوستان ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے اور فوج کی پوری تیاری ہے ۔ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ لداخ میں ہمیں ایک چیلنج کا سامنا ہے ، لیکن ہم ہر چیلنجز کا سامنا کریں گے ۔ ہم ملک کا سر جھکنے نہیں دیں گے ۔ ہمارے جوان چین کی فوج سے آنکھ سے آنکھ ملا کر کھڑے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading