ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اقلیتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح : نقوی

نئی دہلی: اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ ان کی وزارت اقلیتی طبقوں کو ہونہار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے لئے موثر کوشش کررہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 11, 2018 07:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقلیتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح : نقوی
مختار عباس نقوی ۔ فائل فوٹو

 


نئی دہلی: اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ان کی وزارت اقلیتی طبقوں کو ہونہار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے لئے موثر کوشش کررہی ہے۔



مسٹر نقوی نے وزار ت کے مفت کوچنگ پروگرام کی مدد سے 2017کی انتظامی خدمات میں منتخب اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو یہاں اعزاز سے نوازنے کے بعد کہاکہ ہونہار نوجوانوں کے لئے ملک کے معروف اداروں کے تعاون سے انتطامی خدمات، میڈیکل انجینئرنگ، دیگر انتظامی خدمات اور بنکنگ امتحان کے لئے مفت کوچنگ پروگرام چلایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کمزور طبقہ کا کوئی بھی ہونہار نوجوان بہترین

کوچنگ سے محروم نہ رہے اور بہتر ملازمت کا موقع نہ گنوائے۔
انہوں نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن میں کامیاب نوجوان اقلیتی اور معاشرہ کے دیگر کمزور طبقات کے نوجوانوں کے لئے مثال ہیں۔ اقلیتی طبقات خاص طورپر مسلم نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ان میں اعتماد پیدا ہو۔


اقلیتی امور کے وزیر مسٹر نقوی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی بلاتفریق کے ’پرتشٹھا کے ساتھ وکاس‘ کی پالیسی کی وجہ سے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں 51 مسلمانوں سمیت 131اقلیتی نوجوانوں کا انتظامی خدمات کے لئے سلیکشن ہوا ہے۔ پچھلے برس بھی معروف انتظامی خدمات میں 52مسلمانوں سمیت 126اقلیتی نوجوانوں کا سلیکشن کیا گیا تھا۔

اقلیتی وزارت یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کررہے نوٹیفائڈ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوانوں کے لئے بڑے پیمانہ پر مفت کوچنگ چلا رہی ہے۔ مختلف انسٹی ٹیوٹ اور اداروں کے ذریعہ وزارت انتظامی خدمات، دیگر یو پی ایس سی امتحانات، میڈیکل، انجینئرنگ اور انتظامی امتحانات کی تیاری کررہے اقلیتی نوجوانوں کے لئے نئی اڑان، نیا سویرا جیسے کوچنگ پروگرام چلارہی ہے۔

2017-18کے دوران نوٹیفائڈ اقلیتی طبقہ کے انتظامی خدمات امتحان کا ابتدائی (پرلیمنری) امتحان پاس کرنے والے نوجوانوں کو نئی اڑان یوجنا کے تحت مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔ اس برس پورے ملک کے 15000سے زائد نوجوانوں کو مفت کوچنگ دی جائے گی۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران مفت کوچنگ یوجنا کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد یہ یوجنا ہونہار نوجوانوں کے لئے زیادہ آسان، سہولت آمیز اور حوصلہ افزائی کرنے والی ہوگئی ہے۔
First published: May 11, 2018 07:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading