Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    امریندرکابینہ کا بڑا فیصلہ: پنجاب میں منشیات اسمگلرکوملے گی سزائے موت

    پنجاب میں بڑھ رہے ڈرگس (منشیات) کے کاروبار کو لے کر کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں ہوئی پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں ڈرگس کی اسمگلنگ اور پیڈلنگ کرنے والوں کو موت کی سزا دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

    • Share this:
    امریندرکابینہ کا بڑا فیصلہ: پنجاب میں منشیات اسمگلرکوملے گی سزائے موت
    پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ: فائل فوٹو

    چنڈی گڑھ: پنجاب میں بڑھ رہے ڈرگس (منشیات) کے کاروبار کولے کر ریاستی حکومت مسلسل سخت اقدامات کررہی ہے۔ کیپٹن امریندرسنگھ کی قیادت میں ہوئی پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں ڈرگس کی اسمگلنگ اور پیڈلنگ کرنے والوں کو موت کی سزا دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت کو رسمی تجویز بھیج دی گئی ہے۔


    پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا  ’’ہم نے مرکزی حکومت کو اس کے لئے تجویز بھی بھیج دی ہے۔‘‘ امریندر سنگھ نے کہا کہ نشے کی وجہ سے پنجاب کے نوجوان اس کے شکار بن رہے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ نشہ آنے والی نسلوں کو بری طرح برباد کررہا ہے، اس لئے ہم نے نشے کے کاروبارکو مکمل طور پر جڑ سے ختم کرنے کے لئے اس سے منسلک کاروباریوں (تاجروں) کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔


    واضح رہے کہ منشیات کو لے کر پنجاب حکومت انتہائی سخت نظرآرہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنگھ نے کچھ دن پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب میں ڈرگس سپلائی کرنے والے سب سے بڑے اسمگلر کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ اس وقت دعویٰ کیا گیا تھا کہ منشیات اسمگلراس وقت ہانگ کانگ کی جیل میں بند ہے اور وہیں سے پنجاب میں نشہ کا کاروبار کررہا ہے۔ اسی ضمن میں اب پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور پیڈلنگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب حکومت سزائے موت کی تجویز لائے گی۔
    First published: Jul 02, 2018 06:46 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading