اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میٹرو کرایہ: ان شہریوں کے لئے رعایت کی سفارش کرے گی مرکزی حکومت

    دلی میٹرو: فائل فوٹو۔

    دلی میٹرو: فائل فوٹو۔

    نئی دہلی۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ میٹرو ٹرینوں میں بزرگ شہریوں اور اسٹوڈنٹس کو کرایہ میں رعایت دینے کے حق میں ہے اور وہ اس کے لئے سفارش کرے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ میٹرو ٹرینوں میں بزرگ شہریوں اور اسٹوڈنٹس کو کرایہ میں رعایت دینے کے حق میں ہے اور وہ اس کے لئے سفارش کرے گی۔ رہائش وشہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر میں بتایا کہ دہلی میٹرو کی اگلی کرایہ تعین(اسسمینٹ) کمیٹی جب قائم کی جائے گی تو مرکزی حکومت سینئر سٹیزن اور اسٹوڈنٹس کے لئے کرایہ میں رعایت کی سفارش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میٹرو کے کرایہ کے معاملہ میں ہائی کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے حکومت اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتی۔ مرکزی حکومت کے تعاون سے دیگر شہروں میں چلنے والی میٹرو ٹرینوں میں وہ دونوں زمروں میں کرایہ میں رعایت کے حق میں ہے۔


      مسٹر پوری نے بتایا کہ دہلی میٹرو کی کرایہ تعین کمیٹی نے ستمبر 2016 کی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اس نے بزرگ شہریوں اور اسٹوڈنٹس کے لئے کرایہ میں رعایت پر غور کیا تھا لیکن اب دہلی میٹرو تکنیکی طور پر اس کے لئے تیار نہیں ہے۔


      بیجو جنتا دل کے بلبھ بھدر مانجھي کے کولکاتہ میٹرو میں پہلے سے دی جا رہی چھوٹ کی طرف توجہ دیئے جانے اور اسے دیگر شہروں کے میٹرومیں بھی لاگو کرنے کی مانگ کے بارے میں مسٹر پوری نے کہا کہ کولکتہ میٹرو کا ڈھانچہ دیگر میٹرو سے مختلف ہے۔ اس کا آپریشن اور کرایہ کا تعین انڈین ریلوے کے ذریعہ کیا جاتا ہے جبکہ دیگر میٹرو کے رینٹل کرایہ اسسمینٹ کمیٹی طے کرتی ہے۔

      First published: