உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: حکومت ہند نے بند کئے یہ 43 موبائل ایپ، ملک کی سکیورٹی کا دیا حوالہ

    ہندستان حکومت نے 43 اور چینی ایپس (Blocks 43 mobile apps) کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے

    ہندستان حکومت نے 43 اور چینی ایپس (Blocks 43 mobile apps) کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے

    حکومت کو ان ایپس کو لیکر شکایت ملی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایپس ہندستان کی سکیورٹی اور قانونی نظام کیلئے خطرہ پیدا کر سکتے تھے۔ اس کے مد نظر ہندستان سرکار نے احتیاطی طور پر قدم اٹھاتے ہوئے انہیں بند کر دیا ہے۔

    • Share this:
      مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری جدو جہد کے بعد حکومت ہند مسلسل چینی ایپس (Chinese Apps) پر کارروائی کر رہے۔ منگل کو ہندستان حکومت نے 43 اور چینی ایپس (Blocks 43 mobile apps) کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کے تحت ہندستان میں صارفین کے ذریعے ایکسیس کرنے والے 43 چینی  موبائل ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت کو ان ایپس کو لیکر شکایت ملی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایپس ہندستان کی سکیورٹی اور قانونی نظام کیلئے خطرہ پیدا کر سکتے تھے۔ اس کے مد نظر ہندستان سرکار نے احتیاطی طور پر قدم اٹھاتے ہوئے انہیں بند کر دیا ہے۔

      وزارت الیکٹرانک اور  انفارمیشن ٹکنالوجی نے ہندستان سائبر جرائم، کوآرڈینیشن سینٹر (Indian Cyber Crime Coordination Center)، وزارت داخلہ سے موصول وسیع تر رپورٹوں کی بنیاد پر ہندوستان میں صارفین کے ذریعہ ان ایپس کی پہنچ کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ بتادیں کہ ہندستان حکومت نے اس سے پہلے بھی 118  چینی ایپس کو بند کیا تھا۔



      دیکھئے پوری فہرست

      • AliSuppliers Mobile App

      • Alibaba Workbench

      • AliExpress - Smarter Shopping, Better Living

      • Alipay Cashier

      • Lalamove India - Delivery App

      • Drive with Lalamove India

      • Snack Video

      • CamCard - Business Card Reader

      • CamCard - BCR (Western)

      • Soul- Follow the soul to find you

      • Chinese Social - Free Online Dating Video App & Chat

      • Date in Asia - Dating & Chat For Asian Singles

      • WeDate-Dating App

      • Free dating app-Singol, start your date!

      • Adore App

      • TrulyChinese - Chinese Dating App

      • TrulyAsian - Asian Dating App

      • ChinaLove: dating app for Chinese singles

      • DateMyAge: Chat, Meet, Date Mature Singles Online

      • AsianDate: find Asian singles

      • FlirtWish: chat with singles

      • Guys Only Dating: Gay Chat

      • Tubit: Live Streams

      • WeWorkChina

      • First Love Live- super hot live beauties live online

      • Rela - Lesbian Social Network

      • Cashier Wallet

      • MangoTV

      • MGTV-HunanTV official TV APP

      • WeTV - TV version

      • WeTV - Cdrama, Kdrama&More

      • WeTV Lite

      • Lucky Live-Live Video Streaming App

      • Taobao Live

      • DingTalk

      • Identity V

      • Isoland 2: Ashes of Time

      • BoxStar (Early Access)

      • Heroes Evolved

      • Happy Fish

      • Jellipop Match-Decorate your dream island!

      • Munchkin Match: magic home building

      • Conquista Online II

      Published by:sana Naeem
      First published: