உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عدالتی احکامات کے بعد آئی ایس پیز کو 67 فحش ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم جاری

     ہدایات پر مبنی چار ویب سائٹس کو بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔

    ہدایات پر مبنی چار ویب سائٹس کو بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔

    پونے کی ایک عدالت کے حکم اور اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کی بنیاد پر 63 ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا آرڈی جاری کیا گیا ہے۔ وہیں وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مبنی چار ویب سائٹس کو بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Delhi | Hyderabad | Mumbai | Lucknow
    • Share this:
      حکومت نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو عدالتی احکامات کے بعد اور 2021 میں جاری کیے گئے نئے آئی ٹی قوانین (new IT rules) کی خلاف ورزی کرنے پر 67 فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھیجے گئے ای میل میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے۔

      پونے کی ایک عدالت کے حکم اور اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کی بنیاد پر 63 ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا آرڈی جاری کیا گیا ہے۔ وہیں وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مبنی چار ویب سائٹس کو بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔

      انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈلائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کے قاعدہ 3(2)(b) کے ساتھ مذکورہ حکم کی تعمیل میں اس کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ فحش مواد تک رسائی کو کم کیا جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق ایسے فرد، ویب سائٹ کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو کہ مکمل یا جزوی عریانیت کو فروغ دینے میں مصروف ہے یا وہ کسی جنسی فعل یا طرز عمل میں دیکھا گیا ہو۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: