ہندوستان نوفلائی لسٹ بنانے والا پہلا ملک ، تاحیات پابندی تک کی گنجائش
طیارہ پر سفر کے دوران بدسلوکی کرنے والے یا ناشائستہ رویہ اپنانے والے مسافروں پر آج سے سخت ضابطے نافذ ہوگئے ہیں اور اب ایسے مسافرو ں پر تین ماہ سے تاحیات فضائی سفر پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
طیارہ پر سفر کے دوران بدسلوکی کرنے والے یا ناشائستہ رویہ اپنانے والے مسافروں پر آج سے سخت ضابطے نافذ ہوگئے ہیں اور اب ایسے مسافرو ں پر تین ماہ سے تاحیات فضائی سفر پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
نئی دہلی: طیارہ پر سفر کے دوران بدسلوکی کرنے والے یا ناشائستہ رویہ اپنانے والے مسافروں پر آج سے سخت ضابطے نافذ ہوگئے ہیں اور اب ایسے مسافرو ں پر تین ماہ سے تاحیات فضائی سفر پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گج پتی راجو نے آج نوفلائی لسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان دنیا کا پہلا ایسا ملک ہے جس نے سیکورٹی کی بنیاد پر غیرشائستہ مسافروں کی فہرست بنانے کا نظم کیا ہے۔ ایسے افراد کے علاوہ اس فہرست میں سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ نشان زد لوگوں کی بھی شامل کیا جائے گا۔ دیگر ملکوں میں اب تک صرف سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ نشان زد افراد کے ہی پرواز پر پابندی کا نظم ہے۔ مسٹر راجو نے بتایا کہ مسافروں کے ناشائستہ رویے کے تین سطح طے کئے گئے ہیں اوراسی کے مطابق ان پر پابندی کی مدت مقرر کی جائے گی۔پہلی سطح میں ساتھ سفر کرنے واللے مسافر یا عملہ کے افراد کے ساتھ زبانی بدسلوکی، دوسری سطح میں جسمانی بدسلوکی اور جسمانی حملہ اور تیسری سطح میں جان لیوا حملہ یا طیارہ اور اس یک آلات کو نقصان پہنچانے والے رویوں کو رکھا گیا ہے۔ پہلے او ردوسری سطح کے لئے قصور وار مسافر کو بالترتیب تین ماہ اور چھ ماہ کے لئے پابندی لگائی جاسکتی ہے تیسری سطح کے رویے کے لئے کم سے کم دو سال اور زیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ریکوائرمنٹس کے ضابطوں میں تبدیلی کرتے وقت مسافروں، عملہ کے افراد اور طیارہ کمپنیا ں ، تمام کے مفادات کا دھیان رکھا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔