ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے جنگ میں ایک اور ویکسین ، اگلے ہفتے بازار میں آئے گی روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک ، سرکار کا اعلان

Sputnik Vaccine: نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں خوشی ہورہی ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ اگلے ہفتے سے یہ بازار میں دستیاب ہوگی ۔

  • Share this:
کورونا سے جنگ میں ایک اور ویکسین ، اگلے ہفتے بازار میں آئے گی روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک ، سرکار کا اعلان
Sputnik Vaccine: نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں خوشی ہورہی ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ اگلے ہفتے سے یہ بازار میں دستیاب ہوگی ۔

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان ٹیکہ کاری پروگرام بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس کیلئے سرکار اب بیرون ممالک سے بھی کورونا ویکسین منگوا رہی ہے ۔ اس درمیان نیتی آیوگ نے جمعرات کو جانکاری دی ہے کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک ہندوستان آرہی ہے ۔ نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں خوشی ہورہی ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ اگلے ہفتے سے یہ بازار میں دستیاب ہوگی ۔


ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ ہم روس سے آئی ہوئی طے مقدار میں اسپوتنک ویکسین کی فروخت کے اگلے ہفتے سے شروع ہونے کی امید کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگے بھی سپلائی کو لے کر کوششیں جاری رہیں گی ۔ اسپوتنک ویکسین کا پروڈکشن جولائی سے شروع ہوگا ۔ ایسا اندازہ ہے کہ اس وقت ویکسین کی ۔۔۔۔ کروڑ ڈوز بنائی جائیں گی ۔


ڈاکٹر پال نے کہا کہ ہندوستان میں تقریبا 18 کروڑ کے آس پاس کورونا ویکسین کی ڈوز لگائی جاچکی ہیں ۔ امریکہ میں یہ اعداد و شمار 26 کروڑ کے آس پاس ہے اور ایسے میں ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہندوستان میں 45 سال سے زیادہ عمر کے ایک تہائی لوگ ویکسین لگنے کے بعد محفوظ ہیں ۔ ملک میں مرنے والے کل لوگوں میں 45 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی حصہ داری 88 فیصد ہے ۔


ڈاکٹر پال نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ کوویکسین کو دوسری کمپنیوں کو پروڈکشن کیلئے دیا جائے گا ۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ بھارت بایوٹیک نے اس کا استقبال کیا ہے ۔ ہم نے اس بارے میں ان سے بات کی ۔ یہ ویکسین صرف بی ایس ایل تھری لیب میں بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر کمپنی کے پاس ایسا بندوبست نہیں ہے ۔ ہم نپ اس عمل کیلئے ان کمپنیوں کو کھلا دعوت نامہ دیا ہے جو ایسا کرنا چاہتی ہیں ۔ جو کمپنیاں کوویکسین بنانا چاہتی ہیں ، وہ اس کے ساتھ مل کر بنائیں گی ۔ اس میں سرکار بھی مدد کرے گی تاکہ پروڈکشن صلاحیت بڑھ سکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 13, 2021 06:10 PM IST