ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آدھار کارڈ کی لازمیت کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کرے گی مودی حکومت

حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آدھار کارڈ کی لازمیت کی تاریخ اگلے سال 31 مارچ تک بڑھائےگي۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 07, 2017 06:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آدھار کارڈ کی لازمیت کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کرے گی مودی حکومت
حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آدھار کارڈ کی لازمیت کی تاریخ اگلے سال 31 مارچ تک بڑھائےگي۔

نئی دہلی : حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آدھار کارڈ کی لازمیت کی تاریخ اگلے سال 31 مارچ تک بڑھائےگي۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ کے سامنے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آدھار کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے معاملہ میں لازمی قرار دیئے جانے پر حکومت کے موقف کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آدھارکارڈ کو ضروری بنائے جانے پر اب روک لگا پانا ممکن نہیں ہے کیونکہ کئی سال گزر گئے ہیں اور حکومت اس سمت میں کافی آگے بڑھ چکی ہے۔

مسٹر وینو گوپال نے اس مسئلہ پر حکومت سے بحث کرنے کے لئے تیار ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ آدھار کو ضروری بنانے کی آخری تاریخ اگلے سال 31 مارچ تک بڑھائے گی. مرکزی حکومت کی آدھار کی لازمیت کی آخری تاریخ بڑھانے کے سلسلے میں کل نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ فی الحال آخری تاریخ اس سال کے آخر تک تھی۔

سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کی لازمیت کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا کہ اس پر سماعت کے لئے آئینی بنچ قائم کرے گی۔ جسٹس مشرا نے کہا کہ اگلے ہفتے عدالت پانچ رکنی آئینی بنچ تشکیل کرے گی جو اس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

First published: Dec 07, 2017 06:07 PM IST