ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رئیل کشمیر فٹبال کلب کے لئے اچھی خبر، 2 کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ منظور

رئیل کشمیر فٹ بال کلب نے قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کی معروف ٹیموں کو ہرایا ہے اور وادی میں منعقدہ مقابلوں میں 25000سے زائد شائقین نے یہ میچ دیکھا

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2019 01:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رئیل کشمیر فٹبال کلب کے لئے اچھی خبر، 2 کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ منظور
تصویر: منی کنٹرول ڈاٹ کام

 جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ نے جاری آئی لیگ فٹبال چمپئن شپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی رئیل کشمیر فٹ بال کلب کے لئے سالانہ دو کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دے دی ہے۔


سرکاری ترجمان کے مطابق گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں گذشتہ شام منعقد ہونے والی ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں رئیل کشمیر فٹبال کلب کے لئے دو کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کو منظوری دی گئی ۔ یہ گرانٹ 2018-19 سے تین سال تک ہوگی ۔ رئیل کشمیر فٹ بال کلب نے قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کی معروف ٹیموں کو ہرایا ہے اور وادی میں منعقدہ مقابلوں میں 25000سے زائد شائقین نے یہ میچ دیکھا۔


کونسل نے کلب کی مالی ضروریات کو دھیان میں رکھتے ہوئے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کو منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی ۔ محکمہ کو ریاست کی دیگر ایسی ٹیموں کے لئے بھی منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے جو مختلف کھیلوں میں ملکی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔


بتا دیں کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک رئیل کشمیر فٹبال کلب کی کارکردگی سے انتہائی خوش اور مطمئن ہیں اور آج کل اپنی اکثر تقریروں میں اس ٹیم کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

First published: Jan 15, 2019 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading