ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر خود پہنچ گیا تھانہ ، پھر کہی ایسی بات ، پولیس بھی رہ گئی حیران

پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ ساتھ ہی ملزم سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق بادی النظر میں ایسا معلوم ہورہا ہے کہ خاتون کی موت دو دن پہلے ہوئی ہے ۔

  • Share this:
بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر خود پہنچ گیا تھانہ ، پھر کہی ایسی بات ، پولیس بھی رہ گئی حیران
بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر خود پہنچ گیا تھانہ ، پھر کہی ایسی بات ، پولیس بھی رہ گئی حیران

دہلی سے متصل گوتم بدھ نگر ضلع کے گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بیٹا 2 حلقہ کے الفا دو سیکٹر میں رہنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد وہ خود تھانہ پہنچ گیا اور اس نے پولیس کو اس کی جانکاری دی ۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔


پولیس کے مطابق بادی النظر میں ایسا معلوم ہورہا ہے کہ خاتون کی موت دو دن پہلے ہوئی ہے ۔ ڈی سی پی ( تھرڈ زون)  راجیش کمار سنگھ کے مطابق الفا 2 سیکٹر کے جی بلاک میں رجنی کانت اپنی اہلیہ خوشی دیکشت کے ساتھ رہتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ رجنی کانت اور خوشی دونوں نے ایک مندر میں 10 ماہ پہلے لو میریج کی تھی ۔


ڈی سی پی نے بتایا کہ بدھ کو دوپہر بعد رجنی کانت تھانہ بیٹا 2 میں پہنچا اور اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی اہلیہ کا قتل کردیا ہے ۔ یہ سنتے ہی پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا اور اس کے بتائے گئے پتہ پر پولیس پہنچ گئی ۔ پولیس نے وہاں جاکر دیکھا تو خوشی کی لاش گھر میں پڑی ہوئی تھی ۔


پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ ساتھ ہی ملزم سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق بادی النظر میں ایسا معلوم ہورہا ہے کہ خاتون کی موت دو دن پہلے ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 25, 2021 09:47 AM IST