ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شیوسینا ایم پی سنجے راوت پہنچے غازی پور بارڈر، راکیش ٹکیت کو دیا وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا یہ پیغام

سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی زرعی قوانین کی مخالفت کی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مجھے خاص طور پر غازی پور بارڈر پر چل رہی کسان تحریک میں بھیجا ہے۔

  • Share this:
شیوسینا ایم پی سنجے راوت پہنچے غازی پور بارڈر، راکیش ٹکیت کو دیا وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا یہ پیغام
شیوسینا ایم پی سنجے راوت پہنچے غازی پور بارڈر

غازی آباد۔ کسان تحریک کو لے کر سیاست مسلسل گرم ہے۔ ایک طرف غازی پور بارڈر پر کسان دھرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں تو وہیں دوسری طرف دلی پولیس (Delhi Police) کسانوں کو دلی میں گھسنے سے روکنے کے لئے کیلیں بچھانے اور دیوار کھڑی کرنے جیسی جگاڑ کر رہی ہے۔ ان سب کے درمیان منگل کو شیوسینا (Shivsena) کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت غازی پور بارڈر پہنچے۔ یہاں انہوں نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت (Rakesh Tikait) سے ملاقات کی۔


مہاراشٹر حکومت کسانوں کے ساتھ


سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی زرعی قوانین کی مخالفت کی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مجھے خاص طور پر غازی پور بارڈر پر چل رہی کسان تحریک میں بھیجا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو میرے ذریعہ پیغام بھیجا ہے کہ شیوسینا اور مہاراشٹر حکومت پوری طرح سے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ سنجے راوت نے بتایا کہ شیوسینا سربراہ بھی کسان لیڈر راکیش ٹکیت سے خود بات چیت کریں گے۔ تحریک سڑک کی ہے اور سڑک پر رہے گی۔



راکیش ٹکیت کے ساتھ کھڑے ہوں
انہوں نے کہا کہ غازی پور بارڈر پر احتجاج کار کسانوں کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔ ایسے میں مہاراشٹر کے لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ راکیش ٹکیت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ تحریک میں پہنچ کر وہ کسانوں کو اپنی حمایت دے۔ مہاراشٹر سے ہزاروں کی تعداد میں آئے کسان غازی پور بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کسان تنظیموں کے ذریعہ تین گھنٹے کے لئے ملک گیر سطح پر چکہ جام کا جو اعلان کیا گیا ہے، شیوسینا اس کی بھی پوری طرح سے حمایت کرتی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 02, 2021 03:43 PM IST