உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرینگر کے راج باغ علاقے میں گرینیڈ حملہ، 3 زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملیٹنٹوں نے راج باغ کی جانب 'زیرو'پل کے پاس سکیورٹی فورس کی چوکی پر گرینیڈ پھینکا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    • Share this:
      شہر کے 'زیرو' پل پر پولیس چوکی پر بدھ کو ملیٹنٹوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا۔اس میں ریاستی پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

      ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملیٹنٹوں نے راج باغ کی جانب 'زیرو'پل کے پاس سکیورٹی فورس کی چوکی پر گرینیڈ پھینکا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہو ں نے کہا کہ سکیورٹی فورس نے علاقے کا محاصری کر لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
      First published: