ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پولیس ایف آئی آر پر گریٹا کا جواب، کوئی بھی دھمکی کسانوں کی حمایت کرنے سے روک نہیں پائے گی

دراصل، گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کے مظاہرہ کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ' ہم ہندستان میں کسانوں کی تحریک کے تئیں متحد ہیں'۔

  • Share this:
پولیس ایف آئی آر پر گریٹا کا جواب، کوئی بھی دھمکی کسانوں کی حمایت کرنے سے روک نہیں پائے گی
جمعرات کو دلی پولیس نے گریٹا تھنبرگ پر ایف آئی آر درج کی ہے

نئی دہلی۔ دلی سرحد پر جاری کسان تحریک پر ٹویٹ کر پھنسی ماحولیات کارکن گریٹا تھنبرگ پر دلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ دلی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد گریٹا تھنبرگ (Delhi Police FIR on Greta Thunberg) نے ایک بار پھر کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ' میں کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی نفرت، دھمکی اسے بدل نہیں سکتی'۔



جانکاری کے لئے بتا دیں کہ جمعرات کو دلی پولیس نے گریٹا تھنبرگ پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ دلی پولیس کی سائبر سیل نے سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت یہ کیس درج کیا ہے۔ دراصل، گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کے مظاہرہ کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ' ہم ہندستان میں کسانوں کی تحریک کے تئیں متحد ہیں'۔

گریٹا نے یہ ٹویٹ دلی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں ایک ڈاکیومنٹ شئیر کیا جس میں حکومت ہند پر بین الاقوامی دباؤ بنانے کا ورک پلان شئیر کیا گیا تھا اور پانچ مرحلوں میں دباؤ بنانے کی بات کہی گئی۔ حالانکہ، بعد میں انہوں نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل اسٹرائک کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ حکومت ہند پر دباؤ کیسے بنایا جائے اس کی بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

جانئے کون ہیں گریٹا تھنبرگ؟
 سویڈن کی رہنے والی گریٹا تھنبرگ کی پیدائش 3 جنوری 2003 میں ہوئی تھی۔ ان کی ماں ملینا ارنمین ایک اوپیرا سنگر اور والد سوانتے تھنبرگ ایک اداکار ہیں۔ سال 2018 میں انہں نے 9 ویں کلاس میں ہی سماجی کارکن کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے پیرس معاہدہ کے مطابق، سویڈش حکومت سے کاربن اخراج کو کم کرنے کی مانگ کی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 04, 2021 07:05 PM IST