نئی دہلی: اپریل 2023 کے مہینے میں مجموعی جی ایس ٹی ریوینیو 1,87,035 کروڑ روپے ہے، جس میں سی جی ایس ٹی سے 38,440 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی سے 47,412 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی کے 89,158 کروڑ (مال کی درآمدات پر جمع 34,972کروڑ روپے سمیت) اور محصول ٹیکس 12,025 کروڑ روپے (اشیاء کی درآمدات پرجمع کئے گئے 901 کروڑ روپے سمیت) ہے۔
حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی میں 45,864 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 37,959 کروڑ روپے کا نمٹارا کیا ہے۔ مستقل نمٹارے کے بعد اپریل 2023 میں مرکز اور ریاستوں کا کل ریوینیو سی جی ایس ٹی کے لئے 84,304 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 85,371 کروڑ روپے ہے۔
اپریل 2023 کے مہینے کا ریوینیو پچھلے سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی ریوینیو سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ ماہ کے دوران گھریلو لین دین سے ریوینیو (خدمات کی درآمدات سمیت) پچھلے سال اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے موصولہ ریوینیو سے 16 فیصد زیادہ ہے۔
افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، سنائی گئی تھی چار سال کی سزا'ایک دو تین' گانے پر روینہ ٹنڈن کا کمال کا ڈانس! مداح بولے- 'مادھوری دکشت سے بھی اچھا'، ویڈیو وائرلپہلی بار مجموعی جی ایس ٹی کلیکشن 1.75 لاکھ کروڑ کے اعدادو شمار کو عبور کرگیا ہے۔ مارچ 2023 کے مہینے میں تیار شدہ کل ای-وے بلوں کی تعداد 9.0 کروڑ تھی، جو فروری 2023 کے مہینے میں تیار شدہ 8.1 کروڑ ای –وے بلوں کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔
اپریل 2023 کے مہینے میں 20 اپریل 2023 کو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔ 20 اپریل 2023 کو 9.8 لاکھ لین دین کے توسط سے 68,228 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ گزشتہ سال (اسی تاریخ کو) سب سے زیادہ ایک دن کی ادائیگی 9.5 لاکھ لین دین کے ذریعے 57,846 کروڑ روپے کی ہوئی تھی۔
ذیل میں دی گئی فہرست رواں سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی ریوینیو میں رجحان کو دکھاتا ہے۔ جدول اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 کے مہینے کے دوران ہر ریاست میں جمع شدہ جی ایس ٹی کی ریاست وار اعدادو شمار کو دکھاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔