اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خوشخبری: جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، بیٹری سےچلنے والی کاراوراسکوٹرپرنافذ جی ایس ٹی میں تخفیف

    جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں بیٹری سے چلنے والی کاراور اسکوٹرپرٹیکس کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں بیٹری سے چلنے والی کاراور اسکوٹرپرٹیکس کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں بیٹری سے چلنے والی کاراور اسکوٹرپرٹیکس کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گڈزاینڈ سروس (جی ایس ٹی) کونسل نےالیکٹرک گاڑیوں اوربرقی گاڑی چارجرپر نافذ جی ایس ٹی کوکم کرکے پانچ فیصد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل کی ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ ہونے والی 36 ویں میٹنگ میں یہ فیصلہ لئےگئے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی اس دوسری میٹنگ میں مقامی اداروں کو الیکٹرک بسوں کوکرایہ پرلینےکوجی ایس ٹی سےآزاد کردیا گیا۔ ابھی الیکٹرک گاڑیوں پر12 فیصد اورچارجرپر18 فیصد جی ایس ٹی ہے۔

      سوسائٹی آف مینوفیکچررس آف الیکٹرک وہیکلس نےالیکٹرک گاڑیوں پرجی ایس ٹی میں کمی کئے جانےکا خیرمقدم کیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس سے لوگوں کی الیکٹرک گاڑیوں کواپنانے کےلئےحوصلہ افزائی کی جا سکےگی۔ حکومت الیکٹرک گاڑی کوکفایتی بنانے کے لئے پہلےسےکوشش کررہی ہے۔
      حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کوفروغ دینے کے لئے20-2019 کےعام بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی خرید کےلئے قرض پر1.5 لاکھ روپئےکےسود کی ادائیگی پرانکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیتی آیوگ نے ملک میں موبلیٹی کوفروغ دینےکےمقصد سے 2025 تک 150 سی سی سے کم تمام موٹرسائیکلوں اور2023 تک تمام تین پہیہ گاڑیوں کوای وہیکل میں تبدیل کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔

      یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ۔
      First published: