உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات میں دردناک حادثہ، نمک بنانے والی فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

    وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا اور جے سی بی کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں مزدور جائے وقوعہ پر دبے ہوئے ہیں۔ فی الحال ریسکیو کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

    • Share this:
      Gujarat News: گجرات سے بڑی خبر آ رہی ہے، درحقیقت یہاں نمک بنانے والی فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب گئے، یہ دردناک واقعہ موربی کے ہلواد جی آئی ڈی سی کا ہے۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا اور جے سی بی کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں مزدور جائے وقوعہ پر دبے ہوئے ہیں۔ فی الحال ریسکیو کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
      جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان

      زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس معاملے میں گجرات کے محنت اور روزگار کے وزیر اور مقامی ایم ایل اے برجیش مرجا نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں اور مرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ساتھ ہی پی ایم این آر ایف نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

      سی ایم بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ معاوضہ دینے کا کیا اعلان ۔

      دوسری جانب گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے نمک کی فیکٹری میں دیوار گرنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہر مزدور کے لواحقین کو سی ایم ریلیف فنڈ سے 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے موربی کے ضلع کلکٹر اور سسٹم آپریٹرز کو فوری بچاؤ اور راحتی کارروائیوں کی ہدایت بھی دی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: