گجرات الیکشن 2022: 1 اور 5 دسمبرکودو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ، 8 دسمبرکوووٹوں کی گنتی
بی جے پی گجرات میں چھٹی بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
182 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات دسمبر 2022 میں ہوں گے۔ کل حلقوں میں سے 142 جنرل ہیں، ان میں سے 17 کا تعلق شیڈول کاسٹ (ایس سی) سے ہے اور 23 کا تعلق شیڈول ٹرائب (ایس سی) سے ہے۔ اس سال انتخابات میں پہلی بار 4.6 لاکھ ووٹر ہوں گے۔
Gujarat Election 2022: الیکشن کمیشن نے آج یعنی جمعرات کو اعلان کیا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ دو مرحلوں میں ہوگی، پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 1 دسمبر اور دوسرے مرحلے کے لیے 5 دسمبر کو ہوگی۔ جب کہ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نئی دہلی میں انتخابات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور موربی پل گرنے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا، جس میں کم از کم 135 افراد ہلاک ہوئے۔
182 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات دسمبر 2022 میں ہوں گے۔ کل حلقوں میں سے 142 جنرل ہیں، ان میں سے 17 کا تعلق شیڈول کاسٹ (ایس سی) سے ہے اور 23 کا تعلق شیڈول ٹرائب (ایس سی) سے ہے۔ اس سال انتخابات میں پہلی بار 4.6 لاکھ ووٹر ہوں گے۔ کل 4.9 کروڑ سے زیادہ اہل ووٹر ہیں۔ الیکشن کمیشن اس سال ووٹرز کے لیے 51,000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کرے گا۔ ان میں سے 34,276 دیہی علاقوں میں قائم کیے جائیں گے جب کہ 17,506 شہری علاقوں میں ہوں گے۔ آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کا مکمل شیڈول یہ ہے۔
مرحلہ I کے لیے نوٹیفکیشن کا اجرا 5 نومبر کو ہوگا۔
مرحلہ II کے لیے نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری ہوگا۔
نامزدگی شروع: مرحلہ I کے لیے 14 نومبر اور مرحلہ II کے لیے 17 نومبر
نامزدگی کی جانچ: مرحلہ I کے لئے 15 نومبر اور مرحلہ II کے لئے 18 نومبر
نامزدگی کی واپسی: 17 نومبر (مرحلہ I) اور 21 نومبر (مرحلہ II)
ووٹنگ: 1 اور 5 دسمبر ووٹوں کی گنتی: 8 دسمبر
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔