உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سورت کے ہیرا کاروباری مہیش سوانی عام آدمی پارٹی میں شامل ، بی جے پی کے گڑھ میں لگائیں گے سیندھ

    سورت کے ہیرا کاروباری مہیش سوانی عام آدمی پارٹی میں شامل ، بی جے پی کے گڑھ میں لگائیں گے سیندھ

    سورت کے ہیرا کاروباری مہیش سوانی عام آدمی پارٹی میں شامل ، بی جے پی کے گڑھ میں لگائیں گے سیندھ

    عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ عام آدمی پارٹی میں مہیش بھائی کا خوش آمدید ۔ ہم سب مل کر گجرات کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

    • Share this:
    نئی دہلی : دہلی میں تین مرتبہ سرکار بنانے کے بعد عام آدمی پارٹی گجرات میں سیندھ لگانے کی تیاری میں ہے ۔ تاہم ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ کیا دہلی ماڈل وزیرا علی اروند کجریوال گجرات میں کیش کراپائیں گے ۔ یہ سوال اس لئے بھی اہم ہے کہ ریاست گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسی ریاست سے آتے ہیں ۔ تاہم آج دہلی میں سورت کے ایک مشہور کاروباری اور سماجی کارکن مہیش سوانی نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا نے ٹوپی اور پٹکا پہنا کر پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا۔

    عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ عام آدمی پارٹی میں مہیش بھائی کا خوش آمدید ۔ ہم سب مل کر گجرات کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ منیش سسودیا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران عام آدمی پارٹی بہت تیزی سے پھیل چکی ہے اور ہمیں لوگوں کا پیار مل رہا ہے۔ سورت کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی پر اعتماد کرکے سورت کی سیاست میں نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کا انتخاب کرنا شروع کردیا ہے، یہ تبدیلی کی علامت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لئے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ اروند کیجریوال کے وژن سے متاثر ہوکر مہیش سوانی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہیش سوانی نے بطور سماجی کارکن معاشرے کی ترقی کے لئے کام کیا ہے اور اب وہ گورننس میں بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ۔ پارٹی اور گجرات کے عوام کو ان کے تجربات سے بہت فائدہ ہوگا ۔

    مسٹر سسودیا نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی ایک پارٹی ہے جو عام لوگوں میں سے بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کے عوام کی امید اور ان کے خواب کو پورا کریں گے ، جسے بی جے پی اور کانگریس برسوں سے تباہ کررہی ہیں ۔ کانگریس اور بی جے پی 60 سال میں عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکے۔ کانگریس 60 سال میں اور بی جے پی 25 سال میں جو نہیں کر سکی ، اروند کیجریوال نے صرف 5 سال میں دہلی میں کرکے دکھا دیا ہے۔ اب گجرات کے لوگ کانگریس بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں اور گجرات میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر مہیش سوانی نے کہا کہ اروند کیجریوال کے گڈ گورننس ماڈل سے متاثر ہوکر وہ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی ایک پلاٹ کی طرح ہے ، جس پر جدید گجرات کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ مہیش سوانی مشہور سماجی کارکن اور ہیرے کے تاجر ہیں ۔ مہیش سوانی سماجی بہبود کے لئے اپنے کاموں کی وجہ سے نہ صرف سورت بلکہ پورے گجرات میں مشہور ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: