ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گجرات فسادات : ذکیہ جعفری کی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سال2002 کے گجرات فسادات کے لئے اس وقت کے وزیر اعلی (اب وزیر اعظم) نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 13, 2018 03:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات فسادات : ذکیہ جعفری کی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سال2002 کے گجرات فسادات کے لئے اس وقت کے وزیر اعلی (اب وزیر اعظم) نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی عرضی سماعت کے لئے منظور کرلی ۔

عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی کلوزر رپورٹ کے مطالعہ کی ضرورت ہے ۔ اس لئے 19نومبر کو وہ عرضی پر سماعت کرے گا۔ محترمہ جعفری نے ایس آئی ٹی کی طر ف سے مسٹر مودی کو کلین چٹ دینے کے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

First published: Nov 13, 2018 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading