உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گلمرگ میں سیاحوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں کیلئے مفت انٹرنیٹ اور فون کال کی سہولت

    واضح رہے کہ گلمرگ میں دنیا کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کو فون کال اور انٹر نیٹ کی پریشانی درپیش رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ گلمرگ میں دنیا کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کو فون کال اور انٹر نیٹ کی پریشانی درپیش رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ گلمرگ میں دنیا کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کو فون کال اور انٹر نیٹ کی پریشانی درپیش رہتی ہے۔

    • Share this:
    گلمرگ : سیاحوں کے فون کال اور انٹرنیٹ جیسے درپیش مشکلات کو دور کرنے کی غرض سے سیاحتی مقام گلمرگ میں بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کی طرف سے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سیاحوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں کے لئے مفت فون کال اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت بہم رکھی گئی ہے۔ گلمرگ میں اس سہولت کا جموں وکشمیر پولیس ،محکمہ سیاحت اوربی ایس این ایل کے اعلی افسران نے افتتاح کیا۔ سیاح گلمرگ میں اب اس مفت سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گلمرگ میں دنیا کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کو فون کال اور انٹر نیٹ کی پریشانی درپیش رہتی ہے۔ اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے بی ایس این ایل نے یہ قدم اٹھایاہے۔ سیاح اب گلمرگ میں قائم بی ایس این ایل آفس کے دائرے میں انٹر نیٹ اور فون کال کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سیاحوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں نے اس قدم پر خوشی کا اظہار کیا۔ بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کے اسسٹنٹ جنرل منیجر مظفر احمد نے نیوز18اردوکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آف انڈیا نےیہ قدم اٹھایاکہ گلمرگ میں سیاحوں کے لئے مفت انٹرنیٹ اور فون کالنگ سروس بہم رکھی جائے تاکہ گلمرگ میں کسی بھی جگہ سیاح اور سیاحت سے جڑے لوگ بغیر پریشانی کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    مظفر احمد نےمزید کہاکہ فلحال گلمرگ میں قائم بی ایس این ایل سنٹر پر یہ سہولت میسر ہوگی اگلے دنوں میں پورے گلمرگ میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔جس میں گنگڈوری اور افروٹھ بھی شامل ہے۔ اسسٹنٹ جنرل منیجر نے کہاکہ گلمرگ کے افروٹھ اور کنگڈوری میں زیادہ تر اسکئیر اسکیننگ  اور سیاح سیر وتفریح کے لیے جاتے ہیں کسی بھی حادثے کے وقت انٹر نیٹ اور فون کال کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بروقت انسانی جانوں کا بچانا مشکل ہوتاہے اور برفانی تودے گرنے کے وقت بھی ایسا ہی معاملہ درپیش رہتا تھا،اس مشکل سے نکالنے کے لئے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا تاکہ انسانی جانوں کا زیاں بھی نہ ہوجائے۔ مظفر احمد نے مزید کہاکہ اس طرح کے اقدامات وہ وادی بھر کے مختلف سیاحتی مقامات پرچالو کریں گے جس کے لئے تیاریاں جاری ہے۔

    گلمرگ میں کچھ سیاحوں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا قدم ہے کیونکہ جب سیاح گلمرگ آتے ہیں ان کے پاس پری پیڈ سم کارڈ ہوتے ہیں جوں کشمیر وارد ہوتے ہی بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا رابطہ گھر والوں کے ساتھ منقطع ہوجاتاہے۔ ممبئی سے ایک سیاح نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند قدم ہے اب یہاں سیاح بغیر کسی دشواری سے اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

    ٹورسٹ گائیڈ طارق احمد نے نیوز18اردوکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم انتہائی اہم ہے کیونکہ جو دقتیں یہاں سیاحوں کو انٹرنیٹ اور فون کال کی وجہ سے پیش آتی تھیں اسے وہ بے بس ہوجاتے تھے اب اگر یہ سروس شروع کی گئی ہے تو یہ گلمرگ میں ہر ایک کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ سروس اب بلا تاخیر اب جاری رہنی چاہیے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: