ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیا انکشاف ، گرمیت رام رحیم اسکول کے دنوں سے ہی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے رابطہ میں تھا

ڈیرہ کے سربراہ کی گودلی بیٹی ہنی پریت سنگھ اسکول میں تعلیم کے دنوں سے ہی گرمیت رام رحیم کے رابطہ میں آگئی تھی

  • UNI
  • Last Updated: Sep 03, 2017 09:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیا انکشاف ، گرمیت رام رحیم اسکول کے دنوں سے ہی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے رابطہ میں تھا
ڈیرہ کے سربراہ کی گودلی بیٹی ہنی پریت سنگھ اسکول میں تعلیم کے دنوں سے ہی گرمیت رام رحیم کے رابطہ میں آگئی تھی

حصار : ڈیرہ کے سربراہ کی گودلی بیٹی ہنی پریت سنگھ اسکول میں تعلیم کے دنوں سے ہی گرمیت رام رحیم کے رابطہ میں آگئی تھی۔  ہنی پریت کے، جس کا اصل نام پرینکا تنیجا ہے ، فتح آباد کے جگجیون پورا میں واقع پرانے گھر کے پڑوس میں رہنے والے اور ساتھ میں پڑھنے والے نے یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہنی پریت کی سگائی میں بھی ڈیرہ کا سر براہ آیا تھا۔ اس وقت ہنی پریت کے گھر سے لیکر جگجیون پورا چوک تک پورے راستے کو خوب سجایا گیا تھا۔ رام رحیم ایک خاص دو سیٹوں والی بی ایم ڈبلیو میں آیا تھا۔

ہنی پریت کی شادی ڈیرہ میں ستسنگ پروگرام میں ہوئی تھی۔ اس کی شادی وشواس گپتا سے ہوئی تھی ۔ بعد میں ہنی پریت کا وشواس گپتا سے طلاق ہوگیا تھا۔ ہنی پریت کا نام ڈیرہ کے سربراہ نے ہی رکھا تھا۔ساتھ میں پڑھنے والے کے مطابق اسکول کے دنوں میں ہنی پریت خاموش مزاج کی تھی۔

First published: Sep 03, 2017 09:50 AM IST