உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گروگرام: جج کا بیٹا ' برین ڈیڈ' قرار، ملزم گن مین کی ماں اور بھائی حراست میں

    جائے حادثہ پر جانچ کرتی پولیس: فوٹو پی ٹی آئی۔

    جائے حادثہ پر جانچ کرتی پولیس: فوٹو پی ٹی آئی۔

    ملزم گنر کی ماں اور ماموں زاد بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    • Share this:
      گروگرام کے ایڈیشنل سیشن جج كرشن كانت شرما کے بیٹے کو ڈاکٹروں نے ' برین ڈیڈ ' قرار دے دیا ہے۔ ہفتہ کو سیکیورٹی گارڈ (گنر) کی فائرنگ میں جج کی اہلیہ کی موت ہو گئی تھی اور بیٹے کو سنگین طور پر زخمی حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ وہیں، ملزم گنر کی ماں اور ماموں زاد بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

      ملی معلومات کے مطابق، گروگرام پولیس نے نارنول سے ملزم کی ماں اور ماما کے بیٹے کو حراست میں لیا ہے۔ مبینہ طور پر ملزم نے فائرنگ کے بعد اپنے بھائی کو فون کر کے کہا تھا، "میں نے جج کی بیوی اور بیٹے کو گولی مار دی ہے، تم میرے خاندان کو گروگرام سے لے جاؤ۔"

      بتا دیں کہ ایڈیشنل سیشن جج کرشن کانت کی بیوی ریتو (45) اور بیٹے دھرو (18) ہفتہ کو آرکیڈیا مارکیٹ میں خریداری کے لئے گئے تھے۔ اسی دوران ان کے نجی سیکورٹی گارڈ مہی پال نے انہیں گولی مار دی۔ دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ گروگرام سول اسپتال کے علاقائی میڈیکل آفیسر پون چودھری نے ریتو کی موت کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔

      چودھری نے بتایا کہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ریتو کی موت ہو گئی۔ تین ماہر ڈاکٹروں کے ایک پینل نے سینے کے داہنے اور بیچ میں گولی لگنے کے دو زخم پائے۔ میڈیکل آفیسر نے کہا کہ دھرو کے سر میں گولی ماری گئی تھی، وہ برین ڈیڈ ہو گیا ہے۔ اسے لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: دن دہاڑے ایڈیشنل سیشن جج کی بیوی ۔ بیٹے کو ان کی سکیورٹی میں تعینات سرکاری محافظ نےماری گولی
      First published: