உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وارانسی کے ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش کون ہیں؟ جنھوں نے سنایا گیانواپی مسجد کیس کا فیصلہ

    وارانسی کے ضلع اور سیشن جج اے کے وشویش (AK Vishvesh)

    وارانسی کے ضلع اور سیشن جج اے کے وشویش (AK Vishvesh)

    وارانسی کے ضلع اور سیشن جج اے کے وشویش (AK Vishvesh) نے گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ طور پر حساس معاملے میں 12 ستمبر تک فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ جس کے بعد آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔آخر وارانسی کے ضلع اور سیشن جج اے کے وشویش کون ہیں؟ ان کے بارے میں تفصیلات پیش ہیں:

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow | Delhi | Hyderabad | Karnataka
    • Share this:
      پیر یعنی 12 ستمبر 2022 کو وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ (Varanasi District Court) نے گیانواپی مسجد (Gyanvapi Masjid) معاملے میں مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ گیانواپی مسجد کے احاطے میں پوجا کا حق مانگنے والی پانچ ہندو خواتین کی طرف سے دائر مقدمہ کو برقرار رکھا ہے۔ جسے ہندو فریق کی کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 22 ستمبر کو ہو گی۔

      انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی (Anjuman Intezamia Masjid Committee) نے کہا ہے کہ گیانواپی مسجد ایک وقف جائیداد ہے اور اس نے درخواست کی برقراری پر سوال اٹھایا ہے۔

      وارانسی کے ضلع اور سیشن جج اے کے وشویش (AK Vishvesh) نے گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ طور پر حساس معاملے میں 12 ستمبر تک فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ جس کے بعد آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔

      عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ قابل سماعت ہے۔ کاشی وشوناتھ دھام کھیترا-گیانواپی کمپلیکس ایک چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ عدالت نے ہندو فریق کی اپیل منظور کر لی ہے۔ عدالت نے مسلم فریق کی اپیل خارج کر دی۔ گیانواپی کیمپس میں واقع شرنگر گوری کی باقاعدہ درشن پوجا کے معاملے پر ضلع جج کی عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 23 ستمبر کو ہوگی۔ فیصلے کے دوران مسلم فریق عدالت میں موجود نہیں تھا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      گیانواپی معاملے پر بڑا فیصلہ: ہندو فریق کی عرضی منظور، مسلم فریق کی درخواست خارج

      آخر وارانسی کے ضلع اور سیشن جج اے کے وشویش کون ہیں؟ ان کے بارے میں تفصیلات پیش ہیں:

       
      ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کا تعلق اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار سے ہے۔ جو کہ 7 جنوری 1964 کو پیدا ہوئے۔
      1981 میں بی ایس سی کرنے کے بعد وشویش نے 1984 میں ایل ایل بی کیا اور 1986 میں ایل ایل ایم مکمل کیا۔
      انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز جون 1990 میں منصف کورٹ اور کوٹ دوار (پوری-گڑھوال) سے کیا۔
      ان کے پاس وسیع تجربہ ہے اور وہ اپنے پورے کیریئر میں کم از کم 30 عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
      وارانسی سے پہلے وہ بلند شہر ضلع کے ڈسٹرکٹ جج رہ چکے ہیں۔
      وہ الہ آباد ہائی کورٹ کے اسپیشل آفیسر ویجیلنس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
      اے کے وشویش 31 جنوری 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: