گیانواپی مسجد معاملہ: سپریم کورٹ نے 'شیولنگ' کے سائنسی سروے پر لگائی پابندی، کاربن ڈیٹنگ حکم پر روک

گیانواپی مسجد معاملہ

گیانواپی مسجد معاملہ

عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ کاربن ڈیٹنگ کی ہدایت دینے کے حکم پر روک لگا دی اور نوٹس جاری کیا ہے۔ گیانواپی کیس کی اگلی سماعت 22 مئی کو ہوگی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گذشتہ سال ایک ویڈیو گرافک سروے کے دوران وارانسی کے گیانواپی مسجد کمپلیکس میں پائے جانے والے مبینہ "شیولنگ" کے کاربن ڈیٹنگ سمیت "سائنسی سروے" پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ کاربن ڈیٹنگ کی ہدایت دینے کے حکم پر روک لگا دی اور نوٹس جاری کیا ہے۔ گیانواپی کیس کی اگلی سماعت 22 مئی کو ہوگی۔

    سی جے آئی نے کہا کہ پہلے ہم صورتحال کو دیکھیں گے۔ ہمیں اس معاملے میں بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ مسجد فریق نے کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ میں اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع نہیں ملا۔ مسجد فریق کی جانب سے جمعہ کو اپنا اعتراض داخل نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ اسے آج ایسا کرنا تھا۔ اب مسجد فریق اعتراض داخل کرنے کے لیے اضافی وقت مانگ سکتا ہے۔

    Imran Khan: عمران خان کو بڑی راحت، انسداد دہشت گردی عدالت نے دی ضمانت، جانچ میں تعاون کی ہدایت

    'پتہ نہیں لوگ بابر سے موازنہ کیوں کرتے ہیں...' پاکستانی مداح کی کوہلی کی سنچری پر دو ٹوک

    دوسری جانب مندر کی جانب سے دائر نئی درخواست میں اے ایس آئی سے بیریکیڈنگ ایریا کے سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال اسی علاقے میں واقع وضو خانہ میں ایک مبینہ شیولنگ ملا تھا۔ 16 مئی کو، مندر کی طرف سے پورے گیانواپی کمپلیکس کا اے ایس آئی سروے کرنے کی عرضی دی گئی تھی۔

    مسجد انتظامیہ کمیٹی نے بتایا کہ پیر سے کاربن ڈیٹنگ شروع ہوگی
    سینیئر وکیل حذیفہ احمدی جو گیانواپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا، "کاربن ڈیٹنگ پیر سے شروع ہونے والی ہے۔" ہائی کورٹ نے 12 مئی کو وارانسی کی ایک مسجد میں شیولنگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ڈھانچے کی عمر کا تعین کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم دیا تھا۔ اس نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے 14 اکتوبر کے حکم کو ایک طرف رکھ دیا جس میں مئی 2022 میں کاشی وشواناتھ مندر سے متصل گیانواپی مسجد کے عدالتی حکم نامے کے سروے کے دوران پائے جانے والے ڈھانچے کی کاربن ڈیٹنگ سمیت سائنسی جانچ کی عرضی خارج کر دی تھی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: