Gyanvapi Mosque Survey : اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی مسجد احاطے میں عدالت کے حکم پر کرائے گئے سروے کا معاملہ اب ایک بار پھر سپریم کورٹ supreme court میں پہنچ گیا ہے۔ مسجد کمیٹی نے سروے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں منگل کو اس کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔ ہائی کورٹ کے سروے پر روک لگانے سے انکار کے بعد مسلم فریق نے یہ عرضی دائر کی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ میں یہ سماعت دوپہر ایک بجے ہوگی۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
ادھر دو دن سے جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان گیانواپی کیمپس میں اب تک کئے گئے سروے کو لے کر ہندو اور مسلم جماعتوں نے اپنے اپنے دعوے کئے ہیں۔ دراصل گیانواپی مسجد اور وشویشور ناتھ مندر تنازعہ کیس کی سماعت پیر کو بھی الہ آباد ہائی کورٹ میں جاری رہی۔ مندر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نچلی عدالت کے حکم پر کرائے جا رہے سروے میں گیانواپی مسجد کے احاطے میں شیولنگ پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مندر سے جڑی کئی دوسری چیزیں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ نچلی عدالت نے گیانواپی مسجد کے اس علاقے کو سیل کرا دیا ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں مندر کی جانب سے صرف حقائق پیش کیے گئے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لیے 20 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس دن درخواست گزار کا فریق یعنی انجمن انتظامیہ اپنا رخ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے:
درگاہ کے پاس ہنومان جی کی مورتی لگانے پر ہنگامہ، شرپسندوں نے کیا پتھراؤ، دفعہ 144 نافذواضح ہو کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ تاریخ 13 مئی کو وارانسی میں گیانواپی مسجد کے سروے کو فوری طور پر روکنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم، عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کی فہرست دینے پر اتفاق کیا تھا۔ عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے 21 اپریل کے حکم کی صداقت کو چیلنج کیا گیا تھا، جس نے سروے کے لیے سول کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
غور طلب ہے کہ یوپی کے وارانسی کی گیان واپی مسجد کے سروے کا کام تین دن کی قواعد کے بعد پورا ہوگیا ہے۔ ہندو فریق نے دعویٰ کیا ہے کہ نندی کے گیٹ کے سامنے مسجد کے وضو خانے سے 12 فٹ 8 انچ کی شیولنگ ملا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے شیولنگ والے علاقے کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں پیر کے روز دیر شام کو ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے وضوع خانے والے علاقے کو سیل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Char Dham Yatra میں اب تک 39 عقیدت مندوں کی موت، DG ہیلتھ نے بتائی وجہدراصل ہندو فریق کے وکیل ہری شنکر جین نے اہم شواہد کو محفوظ کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔ اسی عرضی کے بعد سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کے حکم پر وضو خانے والی جگہ کو سیل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مسلم دانشوروں کی اپیل-مسلم بھائی بڑادل کرکے ہندوبھائیوں کوسونپ دیں Gyanvapi مسجدبہر حال گیان واپی مسجد کے وضو خانے کو عدالت کے حکم پر سیل کرنے کی کارروائی کے دوران اے ڈی ایم پروٹوکول موقع پر موجود رہے۔ وہیں، وضو خانے کے پاس سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی تعیناتی کردی گئی ہے، جو کہ اب 24 گھنٹے نگرانی کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔