نئی دہلی : جے این یو میں ہند مخالف نعرے لگانے والوں کو جماعت الدین دعوی کے بدنام سرغنہ حافظ سعید کی حمایت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دعوے پر اب خود حافظ سعید کا بھی بیان آ گیا ہے۔ سعید نے کہا کہ وہ حکومت ہند کے دعوے سے حیران ہے ، کیونکہ نہ تو اس کا یہ ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی اس نے ایسا کوئی ٹویٹ کیا ہے۔
حافظ سعید نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہندوستانی حکومت ان واقعات میں میرے ملوث ہونے کا دعوی کر رہی ہے، یہ حیران کرنے والا ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ یہ معاملہ طول پکڑ گیا ہے ، کیونکہ خود وزیر داخلہ نے اس ٹویٹ کو لے کر مجھ الزامات لگائے ہیں۔
واضح رہے کہ راج ناتھ نے کہا تھا کہ جے این یو میں جو کچھ ہوا ہے ، اسے حافظ سعید کی بھی حمایت حاصل ہے۔ راج ناتھ کے اس بیان پر اپوزیشن بھی ان کے خلاف متحد ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے پاس اگر اس بات کے ثبوت ہیں ، تو وہ ملک کے سامنے رکھیں کیونکہ یہ کافی سنگین الزامات ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔