ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج 2016 : پیر کو ہے فارم جمع کرنے کا آخری دن ، دفاتر میں عازمین کی بھیڑ میں اضافہ

نئی دہلی : اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کی گئی آخری تاریخ8 فروری2016ہی رہے گی۔آخری تاریخ قریب آنے کی وجہ سے آج سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج درخواست فارم جمع کرنے کے لیے عازمین کی تعداد میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2016 08:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2016 : پیر کو ہے فارم جمع کرنے کا آخری دن ، دفاتر میں عازمین کی بھیڑ میں اضافہ
نئی دہلی : اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کی گئی آخری تاریخ8 فروری2016ہی رہے گی۔آخری تاریخ قریب آنے کی وجہ سے آج سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج درخواست فارم جمع کرنے کے لیے عازمین کی تعداد میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔

نئی دہلی : اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کی گئی آخری تاریخ8 فروری2016ہی رہے گی۔آخری تاریخ قریب آنے کی وجہ سے آج سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج درخواست فارم جمع کرنے کے لیے عازمین کی تعداد میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمدعارفی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے حوالے سے دستیاب اطلاع کے مطابق حج درخواست فارم جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ 8 فروری2016 کے پیش نظر اس سال گذشتہ برسوں کے مقابلے کم وقت ہونے اور درخواست گذار عازمین کی سہولیات کو خیال میں رکھتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی،(ترکمان گیٹ، آصف علی روڈ) کا دفتر کل7؍فروری2016بروز اتوار کو بھی صبح دس (10)بجے سے شام چار (4)بجے تک کھلے گا تاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد بروقت اپنے حج فارم جمع کر سکیں۔


انہوں نے عازمین حج اور حج امور سے وابستہ تنظیموں اور رضاکار وں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حج2016 کے لیے ارادہ رکھنے والے افراد8؍فروری2016تک جلد سے جلد اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرادیں۔


واضح ہوکہ ترکمان گیٹ،آصف علی روڈپر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ گذشتہ14جنوری سے جاری ہے ، جہاں درخواست گذار عازمین کے لیے حج فارم کی تقسیم ، حج رضاکاروں کے ذریعے فارم بھرنے، فارم جمع کرنے، حکومت دہلی کے محکمۂ صحت کی جانب سے طبی تصدیق، فوٹوگرافی اور فوٹو کاپی جیسی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جارہی ہیں۔


دستیاب اعدادوشمار کے مطابق کل 5 فروری2016 تک تقریباًبارہ ہزار فارم تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ 6606فارم جمع ہو چکے ہیں۔اس میں 174فارم ستر سال سے زائد عمر کے لوگوں نے جمع کرائے ہیں،96فارم پانچ سال سے لگاتار درخواست دینے والوں کے ہیں، 1294فارم لگاتار چارسال سے درخواست دینے والوں کے ہیں اور5042فارم جنرل کیٹیگری میں جمع ہوئے ہیں۔


پچھلے کئی برسوں سے حج کوٹہ میں تخفیف کے پیش نظر حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستی حج کمیٹیوں اور حج رضاکار تنظیموں کے پُرزور مطالبے کے نتیجے میں حکومت سعودی عربیہ اور وزارتِ خارجہ نے اس سال سے حج کوٹے کی فراہمی گذشتہ برسوں کے برخلاف2001 کی مردم شماری کے بجائے2011کی مردم شماری کے مطابق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اس سال حج کوٹے میں اضافے کا امکان ہے نیز امید کی جاتی ہے کہ حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے گذشتہ برسوں سے حج کوٹے میں جاری تخفیف بھی اس سال سے ہٹالی جائے گی، ایسی صورت میں حج کوٹے میں مزید اضافے کی امیدکی جاسکتی ہے۔

First published: Feb 06, 2016 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading