ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج 2016 : دہلی میں درخواست فارم 14جنوری سے 8 فروری تک کئے جائیں گے تقسیم

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2016کے لیے درخواست فارموں کی تقسیم کا عمل 14 جنوری سے شروع ہوگا اور8فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تمام تر ضروری انتظامات اور تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے ایک پریس ریلیز میں دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 01, 2016 06:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2016 : دہلی میں درخواست فارم 14جنوری  سے 8 فروری تک کئے جائیں گے تقسیم
نئی دہلی: حج بیت اللہ 2016کے لیے درخواست فارموں کی تقسیم کا عمل 14 جنوری سے شروع ہوگا اور8فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تمام تر ضروری انتظامات اور تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے ایک پریس ریلیز میں دی۔

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2016کے لیے درخواست فارموں کی تقسیم کا عمل 14 جنوری سے شروع ہوگا اور8فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تمام تر ضروری انتظامات اور تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے ایک پریس ریلیز میں دی۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی حج کمیٹیوں کے مسلسل تقاضے اور کوششوں کے نتیجے میں وزاتِ خارجہ نے حج 2016کے لیے حجاج کے کوٹے کی فراہمی 2011کی مردم شماری کے مطابق کرنے پر اپنی رضامندی دے دی ہے ، جس کے نتیجے میں سال رواں سے دہلی کے حج کوٹہ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ اس سلسلہ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج کمیٹی آف انڈیا کو صوبہ؍ضلع وار مسلم مردم شماری کے اعداو شمار فراہم کرا دیے گئے ہیں۔


واضح ہوکہ اب تک کوٹہ کی تقسیم 2001کی مردم شماری کے مطابق کی جارہی تھی۔ دہلی چونکہ نسبتاً چھوٹی ریاست ہونے کے باوجود درخواست گذار اور زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہ جاتی تھی۔ اب مردم شماری 2011کے مطابق کوٹہ میں اضافے کی خبر دہلی کے درخواست گزار عازمین کے لیے ایک بڑی خوش خبری اور راحت کی خبر ہے۔


ڈاکٹر پرویز میاں نے بتایا کہ اس سال سے حج درخواست فارم بھرنے اور جمع کرنے کے عمل کو مزید بہتر اور آسان بنانے کے لیے مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا ہے۔ اب فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند درخواست گذار حج کمیٹی کے دفتر جانے کے بجائے اپنی سہولیات کے مطابق کہیں سے اور کسی بھی مقام سے آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں جس کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر مطلوبہ کاغذات اور فوٹوگراف کی سکین امیج آن لائن اپ لوڈ کرنا ضروری ہوگا۔


انہوں نے بتایا کہ اب درخواست گذار درخواست فارم بھرنے کا کام اپنے گھر بیٹھے، دفتر میں کمپیوٹر کے ذریعے یا اپنے پاس پڑوس اور علاقے میں کسی بھی کمپیوٹر ورک سنٹر سے کرسکتے ہیں اور بھرے ہوئے فارم کی ایک اصل دستخط شدہ کاپی تمام کاغذات کے ساتھ حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح ہوکہ آن لائن درخواست بھرنے کے لیے کور ہیڈ یا گروپ کے کسی ایک امیدوار کا ای میل ائی۔ڈی ہونا ضروری ہے۔ جس کے بغیر آن لائن سہولیات کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔


ڈاکٹر پرویز میاں نے بتایا کہ قومی دارالحکومت دہلی کے درخواست گذار زائرین حج بیت اللہ کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ برسوں کی طرح اس سال بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر،حج منزل (ترکمان گیٹ)آصف علی روڈ، نئی دہلی میں تمام ترسہولیات پر مشتمل حج کیمپ ہفتہ میں پانچ (5) دن پیر سے ہفتہ تک صبح دس بجے سے شام چار(4)بجے تک کام کرے گا ، جہاں حج درخواست فارم کی تقسیم، درخواست فارم بھرنے اور مکمل کرنے اور بلڈ گروپ کی جانچ کی سہولیات مہیا ہوگی۔


حج2016کی اہلیت کے لیے درخواست گذار زائرین کے پاس 14 فروری یا اس سے پہلے کی تاریخ کا جاری شدہ اور کم از کم 10 مارچ2017یا اس کے بعدتک قانونی طور پر درست اور قابل قبول عالمی پاسپورٹ ہونالازمی ہے ، جس کے بغیر درخواست فارم ناقابل تسلیم ہوگا۔ ایسے امید وار جن کے پاس مذکورہ میعار اور معیاد کے پاسپورٹ نہیں ہیں انہیں چاہیے کہ فوری طور پر اپنے نئے پاسپورٹ کی تجدید کرالیں۔


اس سلسلہ میں حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے حج ڈویژن، حکومت ہند کو اعتماد میں لیتے ہوئے وزاتِ خارجہ، حکومت ہند اور تمام ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے علاقائی پاسپورٹ افسران اور پولس کمشنر کے نام ضروری ہدایات جاری کرکے حج 2016کے لیے پاسپورٹ درخواست گذار کو ضروری اور بر وقت سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

First published: Jan 01, 2016 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading