உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2017 : ہوائی سفر پر دی جانے والی سرکاری سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل

    Picture : Twitter

    Picture : Twitter

    اقلیتی امور کی مرکزي وزارت نے عازمین حج کو حج پر جانے کے لئے ہوائی جہاز کے سفر پر دی جا نے والی سرکاری سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اقلیتی امور کی مرکزي وزارت نے عازمین حج کو حج پر جانے کے لئے ہوائی جہاز کے سفر پر دی جا نے والی سرکاری سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزارت کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی حکومت کو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کریں گی کہ عازمین حج کو ہوائی جہاز پر سفر پر دی جا نے والی سبسڈی جاری رکھی جانی چاہئے یا اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ مسلم تنظیمیں یہ مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ عازمین حج کو سبسڈی کی بجائے بہتر سہولیات دی جانی چاہئے۔
      خیال رہے کہ سعودی عرب نے کل ہی ہندوستان کے سالانہ حج کوٹے میں 34500 عازمین کا اضافہ کیا ہے۔ اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے جدہ میں سعودی عرب کے حج اور عمرہ وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کے ساتھ حج 2017 کے سلسلے میں دو معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ مسٹر نقوی نے اس موقع پر کہا تھا کہ سال 1988 کے بعد پہلی بار ہندوستان سے حج پر جانے والے مسافروں کے کوٹے میں اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
      First published: