ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک بھر میں حج 2016 کیلئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ، سال رواں قربانی کی رقم مکہ میں جمع کرسکیں گے عازمین

نئی دہلی : فریضۂ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے حج فارم کی تقسیم ،فارم بھرنے اور جمع کرنے کا عمل ملک بھر میں آج سے شروع ہوگیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک تقریبا تمام ریاستوں میں حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 14, 2016 08:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک بھر میں حج 2016 کیلئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ، سال رواں قربانی کی رقم مکہ میں جمع کرسکیں گے عازمین
نئی دہلی : فریضۂ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے حج فارم کی تقسیم ،فارم بھرنے اور جمع کرنے کا عمل ملک بھر میں آج سے شروع ہوگیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک تقریبا تمام ریاستوں میں حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نئی دہلی : فریضۂ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے حج فارم کی تقسیم ،فارم بھرنے اور جمع کرنے کا عمل ملک بھر میں آج سے شروع ہوگیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک تقریبا تمام ریاستوں میں حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


سال رواں مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کو مزید سہولیات دی جا رہی ہیں۔ یو پی کے ماسٹر ٹرینر شارق علوی کے مطابق اس مرتبہ عامین اپنا کھانا خود بازار سے خرید سکتے ہیں۔حج کمیٹی کھانے کی رقم ان سے نہیں وصول کر رہی ہے ۔ پہلے ایک مخصوص کمپنی کا کالے رنگ کا بریف کیس ہی خریدنا لازم تھا، مگر اس مرتبہ یہ پابندی بھی ختم کر دی ہے۔علاوہ ازیں قربانی کے لیے جو رقم حج کمیٹی وصول کرتی تھی، اس مرتبہ سے وہ بھی وصول نہیں کررہی۔ عازمین قربانی کے جانور کی رقم اپنے حساب سے مکہ میں جمع کر سکیں گے ۔


دہلی میں اسٹیٹ حج کمیٹی اور ریاستی حکومت کی جانب سے حج منزل میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد کے ساتھ حج مشن کا باضابطہ آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حسب سابق ایک حج کیمپ کا افتتاح حکومت دہلی کے وزیر خوراک و رسدجناب عمران حسین اور سلیم پور اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے و حج کمیٹی کے رکن حاجی اشراق خان کے ذریعے عمل میں آیا۔


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج ڈاکٹر پرویز میاں نے معزز مہمانوں اور دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے عازمین حج کثیر تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے حج سے متعلق ضروری اور اہم معلومات اوردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے درخواست گزار عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی۔ حکومت دہلی کے وزیر خوراک و رسد جناب عمران حسین نے عازمین حج اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مہاراشٹر کے ناندیڑ میں بھی خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر میں عازمین کے لئے درخواست فارم جمع کرنے کا نظم کیا گیا ہے ۔اس سال آن لائن اور آف لائن ان دو طریقوں سے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔ پچھلے سال کے تجربات کی روشنی میں اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے انتظامات میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔


جھارکھنڈ کے عازمین کی سہولت کے پیش نظر رانچی میں حج ہیلپ لاین سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ادارہ شریعہ جھارکھنڈ کے زیر انتظام شہر کے روسپا ٹاور میں واقع اس سنٹر پر سفر حج کے خواہشمند لوگوں کوفارم فراہمی کے علاوہ تمام تر سہولیات مفت میں مہیا کرائی جائیں گی ۔


بہار میں بھی فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ریاستی حج کمیٹی کے مطابق اس سال عازمین حج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور عازمین کی سہولتوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ اس موقع پر اقلیتی فلاح کے وزیرعبد الغفور نے کہا کہ حج کمیٹی پورے سال حج بیداری مہم چلائی ہے ، جس کا اثر علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔


مد ھیہ پردیش میں بھی حج کے لئے حج فارم تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ حج فارم تقسیم کرنے کے لئے کمیٹی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں حج کمیٹی کے ذمہ دارا ن،اقلیتی وزیر اور شہر قاضی سمیت بی جے پی کے کئی بڑے لیڈران نظر آئے۔ حج کمیٹی نے عازمین حج کو اس سال گزشتہ سال سے بہتر سہولیات دیئے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔


گجرات میں حج فارم کل سے بھرے جائیں گے۔ گجرات حج کمیٹی کے سکریٹری عثمان پٹیل کے مطابق 14 جنوری کو گجرات میں اترائن کا تہوار ہے ، اس لئے 15 جنوری سے فارم بھرے جائیں گے۔ نیز اس سال سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے گجرات کو ستر ہزار فارم ملے ہیں ، جسے گجرات حج کمیٹی نے ہر ضلع و تحصیل میں پہنچا دیا ہے ۔

First published: Jan 14, 2016 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading