ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج کے تمام اخراجات عازمین حج خود برداشت کرتے ہیں : وی کے سنگھ

نئی دہلی: امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ حج کرنے کے تمام اخراجات عازمین حج خود برداشت کرتے ہیں اور عازمین کو براہ راست کوئی مالی امداد نہیں دی جاتی ۔ البتہ شہری ہوابازی کی وزارت حج پر جانے والے عازمین کو ہوائی سفر میں سبسڈی فراہم کرتی ہے، جو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے دی جاتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2016 11:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج کے تمام اخراجات عازمین حج خود برداشت کرتے ہیں : وی کے سنگھ
نئی دہلی: امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ حج کرنے کے تمام اخراجات عازمین حج خود برداشت کرتے ہیں اور عازمین کو براہ راست کوئی مالی امداد نہیں دی جاتی ۔ البتہ شہری ہوابازی کی وزارت حج پر جانے والے عازمین کو ہوائی سفر میں سبسڈی فراہم کرتی ہے، جو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے دی جاتی ہے۔

نئی دہلی: امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ حج کرنے کے تمام اخراجات عازمین حج خود برداشت کرتے ہیں اور عازمین کو براہ راست کوئی مالی امداد نہیں دی جاتی ۔ البتہ شہری ہوابازی کی وزارت حج پر جانے والے عازمین کو ہوائی سفر میں سبسڈی فراہم کرتی ہے، جو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2013 میں حج کیلے جانے والوں کی تعداد 135938 تھی، 2014 میں 135914 افراد حج پر گئے جبکہ 2015 میں 135868 ہندوستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔ امور خارجہ کی وزارت حج کمیٹی آف انڈیا اور جدہ میں بھارتی قونصل خانے کے صلاح ومشورے سے حج کیلئے انتظامات میں تعاون کرتی ہے۔ وزارت خارجہ ہر سال حج کے دوران ہندوستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے رابطہ کار، اسسٹنٹ حج افسران، حج اسسٹنٹ، ڈاکٹر اور نیم طبی عملے کے افراد کو ڈیپوٹیشن پر بھیجتی ہے۔

جدہ میں بھارتی قونصل خانہ، منیٰ میں عارضی خیموں کا بندوبست کرتی ہے، مکہ اور مدینہ میں حج دفتر اور ڈسپنسری وغیرہ قائم کرتی ہے اور حاجیوں کو ادویات، ایمبولنس اور دیگر مقامی ٹرانسپورٹ فراہم کرتی ہے۔ شہرہ ہوابازی کی وزارت حج کی مدت کے دوران چارٹرڈ پروازوں کی نگرانی کرتی ہے اور عازمین اور حاجیوں کے آنے جانے میں مدد کیلئے سعودی عرب میں اپنے عہدیدار تعینات کرتی ہے۔

عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان میں مکہ مدینہ میں ٹھہرنے والی عمارتوں میں عازمین کیلئے سہولیات میں بہتری ، عازمین حج کیلئے طبی خدمات کو مستحکم کرنا، پروازوں کی بروقت آمد اور روانگی سمیت موثر بندوبست کو یقینی بنانا، حج کمیٹی کو آن لائن حج درخواستوں کی سہولت فراہم کرنا اور عازمین کو ای۔ادائیگی کا متبادل فراہم کرنا شامل ہے۔

First published: Mar 16, 2016 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading