ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی حکومت کی محنت رنگ لائی، ولی عہد محمد سلمان نے حج کوٹےمیں کردیا اضافہ

وزیراعظم نریندرمودی کی سعودی عرب کے شہزادہ اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں سشما سوراج اورمختارعباس نقوی بھی موجود تھے۔

  • Share this:
مودی حکومت کی محنت رنگ لائی، ولی عہد محمد سلمان نے حج کوٹےمیں کردیا اضافہ
فائل فوٹو

مودی حکومت  کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہندوستانی عازمین حج کو بڑا تحفہ ملا ہے۔ کیونکہ حج کوٹہ میں اضافہ کئے جانے کی خبرآرہی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی خبرکے مطابق ہندوستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے اوراب یہ تعداد دولاکھ کردی گئی ہے۔ اس طرح سے اب دولاکھ عازمین سفرحج پرجائیں گے۔ کوٹے میں اضافہ کے بعد سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کوہوگا، جنہوں نے درخواستیں دی تھیں اورانہیں منظوری نہیں ملی تھی۔ اس طرح سے اب تقریباً تمام عازمین سفرحج کے لئے روانہ ہونے کا راستہ واضح ہوگیا ہے اور آئندہ برسوں میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔


اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی سعودی عرب کے شہزادے اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے وقت وزیرخارجہ سشما سوراج اورمرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی بھی موجود تھے۔ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد خوشی کی لہردیکھنے کومل رہی ہے۔ وزیراعظم مودی کا شکریہ بھی ادا کیا جارہا ہے۔ قابل غورہے کہ مختارعباس نقوی کے اقلیتی امورکی وزارت میں رہتے ہوئے مسلسل تیسری بارحج کوٹہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی سرکارنے ہندوستانی عازمین کے کوٹے میں لگاتاردو سال اضافہ کرایا تھا اوراب یہ تیسرا موقع ہوگا۔ آزادی کے بعد سے پہلی بارگزشتہ سال ایک لاکھ 75 ہزار25 ہندوستانی عازمین حج 2018 میں حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لئے سفرحج کرچکے ہیں اوراگراس سال اضافہ نافذ کیا جاتا ہے، تو پھریہ تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔


hajj qouta

 

گزشتہ سال ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان 2018 کے حج پردستخط کئے جانے والے معاہدے پردستخط ہونے کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔ اس وقت مختارعباس نقوی نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ اب سے تین سال قبل ہندوستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 36 ہزار20 تھا جس میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس ریکارڈ اضافے کے ساتھ یہ کوٹہ ایک لاکھ 75 ہزار 25 افراد تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم اب یہ کوٹہ دو لاکھ ہوجانے کی خبرہے۔
First published: Feb 20, 2019 05:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading