ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستانی عازمین کوزبردست راحت : حج اور سستا ہوا، مختار عباس نقوی کی ناراضگی پر ری ٹنڈرنگ

سفر حج میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مہنگے قیام اور نقل وحمل کی طے شدہ لاگت کوناراضگی کے ساتھ مسترد کر تے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نئے سرے ٹنڈرر طلب کر کے ہندستانی عازمین کوزبردست راحت پہنچائی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 02, 2018 07:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستانی عازمین کوزبردست راحت : حج اور سستا ہوا، مختار عباس نقوی کی ناراضگی پر ری ٹنڈرنگ
مختار عباس نقوی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی ۔ سفر حج میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مہنگے قیام اور نقل وحمل کی طے شدہ لاگت کوناراضگی کے ساتھ مسترد کر تے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نئے سرے ٹنڈرر طلب کر کے ہندستانی عازمین کوزبردست راحت پہنچائی ہے ۔ری ٹنڈرنگ کے بعدجو سفر حج کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے، مکہ اور مدینہ منورہ میں قیام اور نقل وحمل میں ہندستانی حاجیوں کی کوئی 28 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ ہوائی کرائے میں بھی اس بار حاجیوں کے 57 کروڑ روپے بچ رہے ہیں۔   مختار عباس نقوی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے آج یہاں بتا یا کہ مدینے میں قیام کے لئے 950 ریال طے کیا گیا تھا وہ ری ٹنڈرنگ کے بعد 900 ریال طے پایا ہے۔ اسی طرح نقل و حمل کا کرایہ بھی کم کیاگیا ہے۔ جس سے فی حاجی اخراجات میں مجموعی طور پر 63 ریال کی کمی آئے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح انہوں نے ذمہ داری فکس کرنے کی حد تک سخت قدم اٹھاتے ہوئے اخراجات کو مہنگا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ ٹرانسپورٹ کے لئے سابقہ موقع پر جہاں 50 ریالل طے تھا اُسے بھی اس مرتبہ 48 ریال مقرر کیا گیا ہے۔

مہنگی لاگت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے ہندستانی سفارخانے اور قونصل خانے کوری ٹنڈرنگ کا جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہندستانی حاجیوں کے حق میں سود مند ثابت ہوا۔اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حاجیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں ہی مقامات پر اس مرتبہ صحت کی دیکھ ریکھ کی سہولتوں کا دائرہ بھی بڑھایا گیا ہے۔اس مرتبہ سفر حج میں 1.75 لاکھ ہندستانی مسلمان سفر حج کریں گے جو آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سےے بڑی تعداد ہے۔ان عازمیں حج میں قریب 48 فیصد خواتین شامل ہیں جن کی ضرورتوں کی خاص دیکھ ریکھ کیلئے ہر طیارے میں 13 خواتین کا دستہ بھی ساتھ رہے گا۔

مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ تقریباً 20 برسوں کے بعد ایک بار پھر ہندوستانی عازمین کو بحری راستے سے آئندہ سال 2019 سے سفر حج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے لئے گلوبل ٹنڈر سے کام لیا جارہا ہے تاکہ جس قدر ممکن ہو اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ممبئی سے جدہ کی دوہزار 30تین سوناٹیکل میل کی دوری چارسے پانچ دنوں میں پوری کی جاسکتی ہے۔ اس مرتبہ کوئی تیرہ سو خواتین محرم کے بغیر حج کریں گی۔

First published: May 02, 2018 07:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading