ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج2016: فارم بھرنے کا سلسلہ ختم، مجموعی طور پر9260فارم جمع

نئی دہلی۔ سال رواں 2016کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ15فروری2016کو ختم ہوگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 16, 2016 08:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج2016: فارم بھرنے کا سلسلہ ختم، مجموعی طور پر9260فارم جمع
نئی دہلی۔ سال رواں 2016کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ15فروری2016کو ختم ہوگیا۔

نئی دہلی۔  سال رواں  2016کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ15فروری2016کو ختم ہوگیا۔ رواں سال قومی راجدھانی خطہ دہلی کے لیے کل 9260فارم جمع ہوئے۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے ایک پریس ریلیز میں دی۔ انہوں نے حج درخواست دہندگان کی زمرہ وار تفصیلات پیش  کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال مخصوص زمرہ یعنی70سال یا اس سے زیادہ عمر کے درخواست گذار کی تعداد 264، مخصوص زمرہ میں لگاتار پانچویں بار درخواست دینے والوں کی تعداد127اور لگاتارچار بار درخواست جمع کرنے والوں کی تعداد1457 ہیں۔ جبکہ عمومی زمرہ کی تعداد 7412ہے۔ اس طرح مخصوص زمروں میں جمع ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد 1848ہیں۔ علاوہ ازیں پانچ شیر خوار بچے بھی اس سال حج کے مقدس قافلہ میں شامل ہونگے۔


واضح ہوکہ حج 2016کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ گذشتہ 14؍جنوری 2016سے شروع ہوا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے پہلے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ8؍فروری2016 متعین کی گئی تھی۔ جس میں بعد میں 15؍فروری2016 تک توسیع کردی گئی تھی۔ گذشتہ سال 2015میں جمع ہونے والے درخواست فارموں کی مجموعی تعداد  8875تھی جس کے مقابلہ اس سال 385درخواستیں زیادہ موصول ہوئی ہیں۔

گذشتہ برس تک حکومت سعودی عربیہ کی جانب سے حج کوٹے کی فراہمی 2001کی مردم شماری کے مطابق ہوا کرتی تھی جبکہ اس سال2011کی مردم شماری کے مطابق کی جائے گی۔

First published: Feb 16, 2016 08:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading