ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روپے کی قدر میں گراوٹ سے حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ، ادا کرنے پڑ سکتے ہیں مزید اتنے روپے

عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والا ہے ۔

  • Share this:
روپے کی قدر میں گراوٹ سے حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ، ادا کرنے پڑ سکتے ہیں مزید اتنے روپے
فائل فوٹو

عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں  ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والا ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا اس گرواٹ کی وجہ سے ہوئے خسارہ کی بھرپائی کیلئے عازمین حج سے مزید رقم لینے کی سوچ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حج کمیٹی کو روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 63 کروڑ کا خسارہ ہوا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اپنے خسارہ کی بھرپائی کیلئے ہر حاجی سے 5600 روپے مزید ادا کرنے کی درخواست کرے گی ۔ یہی نہیں سعودی عرب میں نہ ملنے والی سہولیات کی وجہ سے واپس کی جانے والی رقم بھی سال رواں حجاج کرام کو لوٹائی نہیں جائیں گی۔

کل یعنی 24 تاریخ کو حج کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے ، جس میں خسارہ سے نمٹنے کے طریقہ پر غور کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

First published: Sep 23, 2018 03:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading