ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج 2018 : جموں وکشمیر کے عازمین کی سہولیت کے لئے نئی دہلی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازوں کا سلسلہ 14جولائی 2018ء سے شروع ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 09, 2018 10:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2018 : جموں وکشمیر کے عازمین کی سہولیت کے لئے نئی دہلی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل
فائل فوٹو

سری نگر : جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے افسروں اور اہلکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ نئی دلی میں ٹرانزٹ کیمپ اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریاست کے عازمین حج کی مدد کی جاسکے او روہاں عازمین کو سعودی عرب پہنچانے اور وہاں سے واپسی کے دوران کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس حوالے سے جی ڈی اے سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسروں کی اس ٹیم میں اعجاز احمد ( نوڈل آفیسر) ، ڈی ایس پی سی آئی ڈی سیل نئی دہلی ، پامیلا کاچرو ، ٹورسٹ افسر جے اینڈ کے ٹورسٹ آفس نئی دہلی ، سی بی کول ، منیجر جے کے ٹی ڈی سی نئی دلی ، شرافت حسین ، مارکیٹنگ انسپکٹر آفس آف ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( پی اینڈ ایم ) نئی دہلی ، ایس ایس جموال ،لیزان آفیسر جے کے ایس آر ٹی سی نئی دلی عاقب شریف زرگر ، جے اینڈ کے پی ڈبلیو ڈی سب ڈویژن نئی دلی ، بشارت احمد ، کمپیو ٹر آپریٹر جے اینڈ کے سی آئی ڈی سیل نئی دہلی ، نظر الاسلام ، ہیڈ کانسٹیبل جے اینڈ کے سی آئی ڈی سیل نئی دہلی ، سید گوہر شیدا ، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل جے اینڈ کے سی آئی ڈی سیل نئی دہلی،نوید شرما سلیکشن گریڈ کانسٹیبل جے اینڈ کے سی آئی ڈی سیل نئی دہلی اور مونو کمار آفس آف ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی ۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازوں کا سلسلہ 14جولائی 2018ء سے شروع ہوگا۔

First published: Jul 09, 2018 10:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading