உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2018 : جموں وکشمیر میں قرعہ اندازی ، سال رواں 9773 عازمین فریضہ حج دیں گے انجا م

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    جموں وکشمیر سے اس سال 9773 عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے۔ یہ اطلاع جمعہ کو یہاں حج اور اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں : جموں وکشمیر سے اس سال 9773 عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے۔ یہ اطلاع جمعہ کو یہاں حج اور اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ حج2018 کے سلسلے میں عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے انجام دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ریاست کا حج کوٹا 9773ہے۔ ویری نے بتایا کہ کہ کل سیٹوں میں سے 1959 سیٹیں بزرگ شہریوں کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 9773منتخب عازمین کا فائنل لسٹ جموں وکشمیر سٹیٹ حج کمیٹی ویب سائٹ پر دستیاب رکھا گیا ہے۔ انہوں نے منتخب شدہ عازمین کو مبارک باد دی۔
      First published: