ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج 2019 : 300 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ لکھنو سے جدہ کیلئے روانہ ، محسن رضا نے دکھائی ہری جھنڈی

اترپردیش سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تین سو عازمین پر مشتمل عازمین کا پہلا قافلہ لکھنئو سے جدہ کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

  • Share this:
حج 2019 : 300 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ لکھنو سے جدہ کیلئے روانہ ، محسن رضا نے دکھائی ہری جھنڈی
حج 2019 : 300 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ لکھنو سے جدہ کیلئے روانہ ، محسن رضا نے دکھائی ہری جھنڈی

اترپردیش سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تین سو عازمین پر مشتمل عازمین کا پہلا قافلہ لکھنئو سے جدہ کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ علی میاں ندوی کے نام سے منسوب سروجنی نگر میں واقع حج ہاوس میں حکومت اتر پردیش کے وزیر محسن رضا نے عازمین کو پھول پیش کرتے ہوئے قافلے کو ہری جھنڈی دکھائی۔


حکومت اتر پردیش کے کابینی وزیر لکشمی نائرائن چودھری مصروفیت کےسبب  افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہو سکے ۔ تاہم اہم لوگوں اور علما کی دعاوں کے ساتھ عازمین نیک آرزووں اور صادق تمناوں کے ساتھ مبارک اور اہم فریضے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئے ۔


گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عازمین کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں اورامید کی جارہی ہے کہ چھ اگست تک جاری رہنے والا روانگی کا یہ سلسلہ بحسن وخوبی انجام کو پہنچ جائے گا۔


طارق قمر کی رپورٹ
First published: Jul 21, 2019 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading