உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محرم کے بغیر سفر حج پر سال رواں جائیں گی 2340 خواتین ، ملیں گی خاص سہولیات

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت ملنے کے بعد سال رواں 2340 خواتین تنہا سفر حج پر جانے کی تیاری میں ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      محرم (مرد ساتھی ) کے بغیر حج پر جانے کی اجازت ملنے کے بعد سال رواں 2340 خواتین تنہا سفر حج پر جانے کی تیاری میں ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق محرم کے بغیر حج پر جانے کیلئے کل 2340 خواتین کی درخواستیں ملیں اور سبھی کو منظور کرلیا گیا ۔
      ان خواتین کے رہنے ، کھانے ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کیلئے خصوصی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی ۔ حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر مقصود احمد خان نے بتایا کہ اس مرتبہ کل 2340 خواتین محرم کے بغیر سفر حج پر جارہی ہیں ۔ جتنی بھی خواتین نے محرم کے بغیر سفر حج پر جانے کی درخواستیں دی تھیں ، ان سبھی کی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر ہی قبول کرلیا گیا ۔
      خیال رہے کہ گزشتہ سال 1300 خواتین نے درخواستیں دی تھیں۔ نئی حج پالیسی کے تحت گزشتہ سال 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حج پر جانے کیلئے محرم ہونے کی شرط ہٹادی گئی تھی ۔ محرم وہ شخص ہوتا ہے جس سے اسلامی شریعت کے مطابق خاتون کی شادی نہیں ہوسکتی ۔
      خان نے مزید بتایا کہ محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کو حج کے دوران خصوصی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی ۔ ان کو رہنے ، کھانے اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان کی سیکورٹی کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا اور مدد کیلئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حج خادماوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔
      First published: