உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022 : عازمیں حج کیلئے خوشخبری، سال رواں تقریبا 80 ہزار ہندوستانی عازمین کریں گے حج

    Hajj 2022 : عازمیں حج کیلئے خوشخبری، سال رواں تقریبا 80 ہزار ہندوستانی عازمین کریں گے حج (File pic)

    Hajj 2022 : عازمیں حج کیلئے خوشخبری، سال رواں تقریبا 80 ہزار ہندوستانی عازمین کریں گے حج (File pic)

    Hajj 2022: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سال ہونے والے حج کے لیے 80 ہزار ہندوستانیوں کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ لیکن گزشتہ 2 سال سے کورونا کی وبا کی وجہ سے کافی پابندیاں تھیں۔ تاہم اب سعودی عرب نے ان پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : حج کے مقدس سفر پر جانے کے خواہشمند ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ اس مرتبہ 80 ہزار عازمین حج پر جائیں گے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سال ہونے والے حج کے لیے 80 ہزار ہندوستانیوں کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ لیکن گزشتہ 2 سال سے کورونا کی وبا کی وجہ سے کافی پابندیاں تھیں۔ تاہم اب سعودی عرب نے ان پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔

      مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ لوگ حج پر جائیں گے۔ تمام مراکز پر ویکسینیشن اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں اس مرتبہ 5000 مسلم خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خواتین بغیر خون کے رشتہ دار کے ساتھ بھی حج کر سکیں گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے ہندوستانی دفاعی اداروں کی جانکاری کیلئے گجراتی ماہی گیروں کے SIM کارڈ کا کیا استعمال


      انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ ہم نے 10 ایمبارکیشن پوائنٹس بنائے ہیں ، جہاں سے عازمین حج جاسکتے ہیں ۔ اس سال حج کے لیے 90 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ملک کے 10 شہروں کو سفر حج پر جانے کیلئے سینٹر بنایا گیا ہے، ان میں دہلی، ممبئی، لکھنؤ، احمد آباد، گوہاٹی، سری نگر، کوچی، حیدرآباد اور بنگلورو شامل ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : J&K News : وزیر اعظم مودی کی ریلی کی جگہ سے صرف 12 کلومیٹر دور کھیتوں میں دھماکہ


      وہیں سعودی عرب کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔ ان پر پابندی کا یہ فیصلہ کورونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کو منفی کووڈ رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور ضروری قواعد پر عمل کرنا ہوگا ۔

      مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ عازمین حج کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ حج ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین کے انٹرویوز کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: