ایچ اے ایل نے 16 واں ایڈوانسڈ لائٹ M-III ہیلی کاپٹر کو انڈین کوسٹ گارڈ کے کیا حوالے، جانیے تفصیلات
یہ ایک ورسٹائل ہیلی کاپٹر ہے
ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی سی بی اننت کرشنن نے کہا کہ معاہدے کی ایک منفرد خصوصیت کارکردگی پر مبنی لاجسٹکس (پی بی ایل) ہے جو کہ ایچ اے ایل کے ذریعہ ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کا واحد حل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے تمام مستقبل کے معاہدوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا۔
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے ایک پروگرام میں 16 ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں میں سے آخری (MK-III، میری ٹائم رول) کو انڈین کوسٹ گارڈ کے حوالے کیا۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور ایچ اے ایل کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ہیلی کاپٹر ڈی جی، کوسٹ گارڈ وی ایس پٹھانیا کو سونپا گیا۔ وی ایس پٹھانیا نے کہا کہ ہمیں ایچ اے ایل کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر ہے اور نو مزید ہیلی کاپٹروں کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) جاری کرنے پر خوشی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس (CoVID-19) کے باوجود ایچ اے ایل نے بغیر کسی رکاوٹ کے پیداواری سرگرمیوں کے ساتھ کم سے کم وقت میں تمام ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی اور اس سے ہمیں ہندوستان کی بحری سلامتی کو مضبوط کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ مارچ 2017 میں طئے پایا تھا۔ ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی سی بی اننت کرشنن نے کہا کہ معاہدے کی ایک منفرد خصوصیت کارکردگی پر مبنی لاجسٹکس (پی بی ایل) ہے جو کہ ایچ اے ایل کے ذریعہ ان ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کا واحد حل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے تمام مستقبل کے معاہدوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا اور ہمارے تمام صارفین کے مفاد میں کام کو تیز کرنے اور دفاعی ماحولیاتی نظام میں میک ان انڈیا سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے ہمارے عزم کو فروغ دے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس معاہدے کی تکمیل میں بڑے چیلنجوں کی نشاندہی کی جس میں غیر ملکی او ای ایمس سے حاصل کردہ نئے سسٹمز کا انضمام، سرٹیفیکیشن کے لیے فلائٹ ٹرائلز کا انعقاد اور سپلائی چین میں رکاوٹوں پر قابو پانا شامل ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔