ہمیرپور۔ چوبے پور (Chaubeypur) میںآٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل معاملہ میں فرار چل رہے وکاس دوبے (Vikas Dubey) کے قریبی ساتھی امر دوبے (Amar Dubey) کو یوپی ایس ٹی ایف (UP STF) نے بدھ کی صبح انکاونٹر میں مار گرایا۔ ہمیر پور کے مودہا میں ہوئے اس انکاونٹر میں امر دوبے ڈھیر ہو گیا۔ امر دوبے بھی کانپور واقعہ میں نامزد تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف کے مطابق، جب اس نے امر دوبے کو گھیرا تو اس نے فائرنگ کرنی شروع کر دی۔ جس کے بعد جوابی فائرنگ میں امر دوبے ڈھیر ہو گیا۔ انکاونٹر میں انسپکٹر مودہا منوج شکلا اور ایس ٹی ایف کے ایک سپاہی بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
Kanpur encounter case: Amar Dubey, close aide of history-sheeter Vikas Dubey, has been killed in an encounter with Uttar Pradesh Special Task Force (STF) in Hamirpur today. pic.twitter.com/dygqgNaUNP
اطلاعات کے مطابق،۔ بدھ کی صبح ساڑھے چھ بجے یہ انکاونٹر کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امر مودہا میں اپنے قریبی رشتے دار کے گھر چھپنے جا رہا تھا۔ اس سے پہلے وہ فریدآباد میں چھپا تھا، لیکن ایس ٹی ایف کے دباو میں وہاں سے بھاگ کر وہ مودہا پہنچا تھا۔ ایسے میں اس کا تعاقب کر رہی ایس ٹی ایف نے جب اسے گھیر لیا تو اس نے طمنچے سے فائرنگ شروع کر دی۔
انکاونٹر میں ڈھیر ہوا امر دوبے گینگسٹر وکاس دوبے (Vikas Dubey) کا دایاں ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ وہ چوبے پور کے وکرو گاوں میں ہوئے شوٹ آوٹ میں شامل تھا اور پولیس نے اس پر پچیس ہزار کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اسے مارنا نہیں چاہتی تھی بلکہ زندہ پکڑنا چاہتی تھی۔ لیکن جب ایس ٹی ایف نے اس سے خودسپردگی کرنے کو کہا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔ یوپی ایس ٹی ایف اسے اپنی بڑی کامیابی مان رہی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔