உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریش راوت نے اتراکھنڈ میں اعتماد کا ووٹ جیتا ، کانگریس میں جشن، راہل کا مودی پر نشانہ

    نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں بتایا کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں ہریش راوت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے اور مرکز ریاست سے صدر راج ہٹائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں بتایا کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں ہریش راوت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے اور مرکز ریاست سے صدر راج ہٹائے گا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہریش راوت نے ایوان میں اکثریت ثابت کر دی ہے۔ کانگریس کو 33 ووٹ جبکہ بی جے پی کو 28 ووٹ ملے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہریش راوت وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔

      اٹارنی جنرل کے ذریعہ یہ معلومات دئے جانے کے ساتھ ساتھ ہی کانگریس میں جشن کا دور شروع ہو گیا۔ ہریش راوت کے گھر کے باہر کانگریس کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔ ادھر، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی کو نشانے پر لیا۔ راہل نے کہا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے، امید ہے مودی جی اس سے سبق لیں گے۔

      واضح رہے کہ منگل کو بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی یہ صاف کر دیا تھا کہ وہ اتراکھنڈ میں کانگریس کی حمایت کریں گی۔ اتراکھنڈ میں بی ایس پی کے دو رکن اسمبلی ہیں۔ مایاوتی نے کہا تھا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست دینے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ ہماری پارٹی ملک میں فرقہ وارانہ قوتوں کو کمزور کرنے کا کام کرے گی اور پارٹی کانگریس کو حمایت دے گی۔

      First published: