یونین منسٹر ہرسمت کور بادل نے لوک سبھا میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی تقریر کو نشے میں دی گئی اسپیچ بتایا۔ مرکزی وزیر نے راہل گاندھی سے سوال پوچھا کہ آج کون سا نشہ کرکے آئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل نے پنجابیوں کو نشیری کہا تھا۔
مرکزی وزیر ہر سمت کور نے کہا، " میں نے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ہم کو نشیڑی بولنے والے آج کون سا نشہ کرکے آئے ہیں '۔
راہل گاندھی کے وزیر اعظم مودی سے ایوان میں گلے ملنے کو انہوں نے اسکرپٹڈ بتایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے سے لکھی ہوئی پٹ کتھا کے مطابق ہی راہل گاندھی وزیر اعظم کے گلے لگے ہیں۔
مرکزی وزیر سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ راہل نشہ کرکے آئے ہیں تو انہوں نے کہا ہاں۔
لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملہ پر مودی حکومت پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ایم نے رافیل معاہدے کے معاملے میں ملک کو گمراہ کیا اور جھوٹ بولا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔