مرا نہیں، ابھی زندہ ہے دہشت گرد رندا! موت کی خبر کا کیا تھا مقصد، خفیہ دستاویزوں سے ہوا انکشاف
خفیہ دستاویزوں سے انکشاف ہوا ہے کہ بدنام زمانہ مجرم اور خالصتانی دہشت گرد ہروند سنگھ رندا ابھی تک زندہ ہے۔ رندا نے جان بوجھ کر اپنی موت کی خبر پھیلائی تھی، تاکہ بھارتی ایجنسیوں کی توجہ اس سے ہٹائی جا سکے۔
خفیہ دستاویزوں سے انکشاف ہوا ہے کہ بدنام زمانہ مجرم اور خالصتانی دہشت گرد ہروند سنگھ رندا ابھی تک زندہ ہے۔ رندا نے جان بوجھ کر اپنی موت کی خبر پھیلائی تھی، تاکہ بھارتی ایجنسیوں کی توجہ اس سے ہٹائی جا سکے۔
انتہائی مطلوب دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا ابھی مرا نہیں لیکن وہ زندہ ہے اور پاکستان میں بیٹھ کر بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سازش رچ رہا ہے۔ خفیہ دستاویزوں سے انکشاف ہوا ہے کہ بدنام زمانہ مجرم اور خالصتانی دہشت گرد ہروند سنگھ رندا ابھی تک زندہ ہے۔ رندا نے جان بوجھ کر اپنی موت کی خبر پھیلائی تھی، تاکہ بھارتی ایجنسیوں کی توجہ اس سے ہٹائی جا سکے۔ بتادیں کہ پاکستان میں منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے دہشت گرد ہرویندر رندا کی موت کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔
انٹیلی جنس دستاویزات کے مطابق ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کمانڈروں نے خود انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد رنڈا ابھی زندہ ہے۔ نومبر کے آخری ہفتے میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گرد رندا کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کمانڈر نے کہا تھا کہ رندا اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی دشمنی کے لیے ببر خالصہ انٹرنیشنل اور آئی ایس آئی کا نام لے رہا ہے۔ 2 میچ میں ہی ٹیم انڈیا کی بڑی کمزوری سامنے آئی، ونڈے ورلڈ کپ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی
ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈروں کی میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے رندا کے حوالے سے میٹنگ کی جائے گی۔ میٹنگ میں واضح طور پر کہا گیا کہ رندا پر آئی ایس آئی کا مکمل کنٹرول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فائدے کے لیے ببر خالصہ کا نام بدنام کر رہا ہے۔ اس طرح ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔