ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا : پانچ سال بعد دوبارہ عوام کا اعتماد حاصل کرکے واپسی کرنا بڑی بات

وزیر اعظم مودی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنویس اور کھٹر کی قیادت میں اگلے پانچ سالوں میں دونوں ریاستیں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گی ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا : پانچ سال بعد دوبارہ عوام کا اعتماد حاصل کرکے واپسی کرنا بڑی بات
وزیر اعظم مودی ۔ فوٹو : پی ٹی آئی ۔

مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات 2019 کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے دیویندر فرنویس اور منوہر لال کھٹر کو جیت کیلئے مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دیولی سے پہلے عوام نے بی جے پی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنویس اور کھٹر کی قیادت میں اگلے پانچ سالوں میں دونوں ریاستیں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گزشتہ الیکشن میں واضح اکثریت نہیں ملی تھی ، ہریانہ میں صرف اکثریت سے صرف دو سیٹیں زیادہ تھیں ، اس کے باوجود دونوں وزرائے اعلی نے سب کو ساتھ لے کر دونوں ریاستوں کی جو خدمت کی اور کام کئے ، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ان پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ہریانہ اپنے آپ میں ایک بے مثال ریاست ہے ، کیونکہ ان دنوں پانچ سال کی مدت کار پوری کرکے دوبارہ اقتدار میں آنے کے معاملات بہت کم نظر آتے ہیں اور ایسے ماحول میں دوبارہ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر لوگوں کا اعتماد اور آشیرواد حاصل کرنا اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو لوگ ہریانہ کی سیاست جانتے ہیں کہ ان کو معلوم ہے کہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ ہمیں سمجھوتہ اگر کرنا ہوتا تھا ، تو زیادہ تر پارٹیوں کی شرائط پر کبھی پانچ تو کبھی 10 سیٹوں پر اور وہ بھی جو وہ کہیں ان سیٹوں پر لڑنا پڑتا تھا ۔
First published: Oct 24, 2019 08:16 PM IST